Book Name:Maula Ali ka Ishq e Rasool ma Ishq e Rasool kay Taqazay

مَحَبَّت کی گواہی

        غزوۂ خیبر کے موقع پر سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرْشادفرمایا:لَاُعْطِیَنَّ الرَّایَۃَ غَدًا رَجُلاً یعنی کل میں اس آدمی کو جھنڈا دوں گا َیُحِبُّہٗ اللہُ وَرَسُوْلُہٗ وَ یُحِبُّ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ جس سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کا رسول مَحَبَّت کرتے ہیں اور وہ بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول سے مَحَبَّت کرتا ہے۔پھر اگلے دن آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے حضرتِ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو  جھنڈا عطا فرمایا۔(بخاری ، کتاب فضائل اصحابِ النبی، باب مناقب علی ابن ابی طالب، ۲/۵۳۵، حدیث:۳۷۰۲ملخصاً)

میں تو کہا ہی چاہوں کہ بندہ ہوں شاہ کا

پَر لُطف جب ہے کہدیں اگر وہ جناب ’’ہُوں‘‘

(حدائقِ بخشش:92)

          شعر کی وضاحت!میں  كیا اور ميری حقيقت كیا ہے، ہر وَقْت خودکوحضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا غلام سمجھتا ہوں اورکہتاپھرتاہوں ،لیکن  اصل مزہ تو جب ہے کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خود  فرمائیں کہ  ہاں تُو ہمارا غُلام ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ جامعۃ المدینہ (للبنین)یعنی اسلامی بھائیوں اور جامعۃ المدینہ (للبنات)یعنی اسلامی بہنوں کے جامعۃ المدینہ میں داخلے جاری ہیں اور10شوال المکرم 1437ھ،(متوقع 16جولائی 2016ء) تک داخلے جاری رہیں گے۔آپ بھی اپنے بچوں کی بہتر تربیت کروانے، انہیں نماز روزے کاعادی بنانے،فرائض و واجبات،حلال و حرام، خریدو فروخت اورحُقُوقُ الْعِباد،وغیرہ کے شرعی اَحْکامات سکھانے کیلئے جامعۃُ المدینہ میں داخل کروائیےتاکہ آپ کے بچے عِلْمِ دِیْن سیکھ کر دوسروں کو سکھائیں اورآپ کی اُخروی نجات کا سامان بن سکے۔عِلْمِ دِین کے فضائل کی تو کیا بات ہے!