Book Name:Maula Ali ka Ishq e Rasool ma Ishq e Rasool kay Taqazay

کا نتیجہ ہے کہ آج عورتوں نے حیا کی چادر اُتار پھینکی ہے، نوجوانانِ اسلام کی نگاہوں سے حیا رُخصت ہونے لگی ہے،اپنے آپ کو غلامانِ مصطفےٰکہلانے والے سیرتِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ اپنانے کے بجائے دُشمنانِ مصطفےٰکے طور طریقوں پر عمل پیرا نظر آتے ہیں۔

دُور سُنّت سے مُسَلمان ہوئے جاتے ہیں

سُنّتوں کا ہو عَطا دَرْد مُسَلمانوں کو

میرا سینہ تِری سُنّت کا مدینہ بن جائے

 

آہ! فیشن کی ہے یَلغار رسولِ عربی!

دُور فیشن کی ہو بھرمار رسولِ عربی!

سُنّتوں کا کروں پرچار رسولِ عربی!

(وسائلِ بخشش:375)

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی بھی  وَقْت ہے سنبھل جانا چاہئے اور ہوش میں آکر گفتار کے نہیں بلکہ  کردار کے غازی بن جانا چاہئے،غیروں کی مَحَبَّت دل سے مٹائیے اور اُس ذات کی حقیقی مَحَبّت دل میں بسائیےجس کے نور نے دنیا کے اندھیروں میں اُجالا کردیا، سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے لو لگاکر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی کے ہوجائیے۔

مجھے اپنی رحمت سے تُو اپنا ہی کر لے

سِوا تیرے سب سے کنارا کروں میں

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یکطرفہ مَحَبَّت کرنے والے تو بہت ملتے ہیں جو ہر وقت اپنے مَحْبُوب   سے عشق ومحبت کا دم بھرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن کمال تب ہے جب مَحْبُوب بھی اپنے مُحِب  سے  مَحَبَّت کا اقرار  کرتاہو۔ حَضْرتِ سَیِّدُنا مولی علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْموہ خوش نصیب شخص ہیں کہ جن کے دعوئ عشقِ رسول پر خود پیارے حبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے مُہرِ تصدیق بھی ثبت (نقش) فرمائی اور ان سے خود اپنے والہانہ تعلق کا بھی اظہار فرمایا۔چنانچہ