Book Name:Maula Ali ka Ishq e Rasool ma Ishq e Rasool kay Taqazay

کی نعمت ،نبیِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چاہت،بَہُت سے فضائل اور بے شمار فوائِد کا پیش خیمہ ہے، غریبوں مسکینوں کے آخِرت میں مزے ہوں گے کہ مالی عبادات جیسے زکوٰۃ، فِطرَہ، حج وغیرہ کے متعلِّق پوچھ گَچھ سے اَمْن میں ہوں گے کیونکہ یہ اَحکام مال دار وصاحبِ اِستِطاعت مسلمانوں کے لئے ہیں۔ بروزِ محشر جبکہ مال دار بارگاہِ رَبِّ ذُوالجَلال عَزَّ  وَجَلَّ میں اپنے مال کےمُتَعَلِّق حساب کتاب دینے میں مشغول ہوں گے، اِدھر نادار مُسَلمان اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت ومَشِیَّت سے داخِلِ جنّت ہو رہے ہوں گے اور یوں جنّت میں فقیر وں،غریبوں کا داخِلہ امیروں سے پہلے ہو گا جیسا کہ نبیِ کریم، رَءُ وفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے: ’’مُسَلمان  فقراء اَغنیاء سے آدھا دن پہلے جنّت میں داخِل ہوجائیں گےاوروہ(آدھا دن)500سال(کے برابر)ہو گا۔‘‘(تِرمذی، کتاب الزھد،باب ما جاء ان فقراء المھاجرین ا لخ، ۴/۱۵۸،حدیث:۲۳۶۱،از غریب فائدے میں ہے، ص۶)

’’غریب فائدے میں ہے‘‘ کا تعارف

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غربت کے فوائدسےمُتَعَلِّق ابھی ہم نے جوسُنا یہ مكتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے ”غَریب فائدے میں ہے“سے لیا گیا ہے۔کیاغربت باعثِ رحمت ہے یا بہت بڑی زحمت؟یہ دنیا کی پریشانیاں بڑھانے کا باعث ہے یا آخرت کی پریشانیاں کم کرانے کا سبب؟ ہمارے اَسلاف غربت میں رہنا پسند کرتے یا مال و دولت کی کثرت کے دلدادہ تھے؟ یہ تمام معلومات حاصل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ  سے آج ہی اس  رسالے کو ہدیۃ طلب فرماکر خود بھی مطالعہ کیجئے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کے مطالعے کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اتباعِ رسول کا مُقدّس جذبہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم حَضْرتِ سَیِّدُنا مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے عشقِ رسول کے