Book Name:Maula Ali ka Ishq e Rasool ma Ishq e Rasool kay Taqazay

صَدرُالشَّریعہ حضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمدامجدعلی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اِرْشاد فرماتے ہیں:علم ایسی چیز نہیں جس کی فضیلت اور خوبیوں کے بیان کرنے کی حاجت ہو، ساری دنیاہی جانتی ہے کہ علم بہت بہتر چیز ہے اس کا حاصل کرنا بلندی کی علامت ہے۔ یہی وہ چیزہے جس سے انسانی زندگی کامیاب اور خوشگوار ہوتی ہے اور اسی سے دنیا وآخرت بہتر ہوجاتی ہے۔ (اس  سے)وہ علم مُراد ہے جو قرآن و حدیث سے حاصل ہو کہ یہی وہ  علم ہے جس سے دنیا و آخرت دونوں سنورتی ہیں اور یہی علم ذریْعۂ نجات ہے اور اسی کی قرآن و حدیث میں تعریفیں آئی ہیں اور اسی کی تعلیم کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ (بہار شریعت ،۳/۶۱۸، ملخصاً)

                                                اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ جامعاتُ المدینہ میں طلبہ کونُورِ علم سے مُنوَّر کرنے کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے  اس کے علاوہ  جامعاتُ المدینہ کے طلبہ جدول کے مطابق  راہِ خدامیں عاشقانِ رسول کے ساتھ  مدنی قافلوں کے مُسافر بنتے ہیں بلکہ بعض خوش نصیب تو 12 ماہ کے  مَدَنی قافلے میں سفرکی سعادت بھی پاتے ہیں،شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطاکردہ 92 مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے روزانہ مدنی انعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر  مدنی ماہ  کی پہلی تاریخ کو اپنے درجے کی ذیلی مشاورت کے ذمہ دار کو جمع کرواتے ہیں۔ آپ بھی اپنے بچوں کو جامعۃُالمدینہ میں داخل کروائیے نیزاپنے بھائیوں، دوستوں، عزیزوں اور دیگر رشتہ داروں پر انفرادی کوشش کیجئے اور انہیں اپنے بچوں کوجامعۃُ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیجئے۔اس سے جہاں چہارجانب علم کی روشنی پھیلے گی اور جہالت کے اندھیرے چھٹیں گے وہیں آپ کے لیے بھی صدقۂ جاریہ کاسلسلہ ہو جائے گا ۔      

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں