Book Name:Itaa'at e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم

  ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں ۔ خُدارا ! اپنی آخرت کی فکر کیجئے! اوراپنی عورتوں اور مَحارم کو پردے کی ترغیب دیجئے!جو لوگ باوُجُود ِقدرت اپنی عورَتوں اور مَحارِم کوبے پردَگی سے مَنْع نہ کريں وہ”دَیُّوث“ ہيں۔رَحمتِ عالميان ،سلطانِ دوجہانصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے: تين(3) شخص کبھی جنّت ميں داخل نہ ہوں گے، دَیُّوث ، مَردانی وَضْع بنانے والی عورت اور شراب نوشی کا عادی۔(مجمعُ الزَّوائد ج ۴ ص ۵۹۹حدیث۷۷۲۲ )

حدیثِ پاک میں مَوْجود لفظِ دَیُّوث کے بارے میں حضرتِ علامہ عَلاؤالدّين حَصْکَفِی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہيں، ” دَیُّوث“ وہ شَخْص ہوتا ہے جو اپنی بیوی يا کسی مَحرم پرغَیرت نہ کھائے ۔ (دُرِّمُختارج۶ ص ۱۱۳) اس لیے  میٹھے میٹھے آقا ،مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت کیجئے!خُودبھی بدنگاہی سے بچئے اور اپنے گھروالوں کو بھی پردے کی تلقین کیجئے! گھر میں شَرعی پردہ رائج کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنے گھر والوں کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کیجئے! انہیں اپنے علاقے میں ہونے والےدعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں بھیجا کریں۔

مدرسۃ المدینہ للبنات میں قاریہ اسلامی بہنیں مدنی منیوں کو فیِ ْسَبِیْلِ اللہ قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی مُفْت تعلیم دیتی ہیں۔مدرسۃ المدینہ بالغات میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنیں گھروں میں اجتماعی طور پر فیِ ْسَبِیْلِ اللہقرآن پڑھاتیں ،نماز، دُعائیں اور ان کے مخصوص مسائل وغیرہ سکھاتی ہیں۔ مدرسۃ المدینہ للبنات آن لائن میں اسلامی بہنیں، اسلامی بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ دُرست ادائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھاتی اور ان کی سنّت کے مطابق تربیت کرتی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ کم و بیش 72 ممالک میں طلبہ و طالبات انٹرنیٹ کے ذریعے قرآنِ کریم  کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مدرسۃُ المدینہ بالغان و بالغات میں 12 ہزار سے زائد طلبہ و