Book Name:Shan e Sahaba

پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کاخُلاصہ:

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آج ہم نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان و عظمت کے بارے میں بیان سُنا۔ انبیائے کرام عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد تمام انسانوں میں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ہی سب سے زیادہ تعظیم و توقیر کےلائق ہیں۔ یہ وہ مُقدَّس ہَسْتیاں ہیں،جنہوں نے رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعوت پر لَبَّیْک کہتے ہوئے اِسلام قَبول کیا اوراپنے تَن مَن دَھن سے اسلام کے پیغام کو دُنیا کے کونے کونے میں پہنچایا۔ ان مُبارک ہستیوں نے پرچمِ اسلام کی سربلندی کےلیے ایسی بے مثال قربانیاں دِیں کہ آج جن کا تَصوُّر بھی مشکل ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں بھی شمعِ رسالت کے ان پروانوں کی سچی  اُلْفَت و مَحَبَّت عطا فرمائے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجلس ”اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ “ کا تَعارُف:

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت، اِحیائے سُنَّت اور اِشاعتِ علمِ شریعت کو دُنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصَمَّم(پُخْتہ اِرادہ) رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بَحُسْن وخوبی سَر انجام دینے کے لئے مُتَعَدّدشعبہ جات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جن میں سے ایک شعبہ اَلْمدینۃُالعلمیہ بھی ہے،جس نے خالِص عِلْمی، تحقیقی اوراِشاعتی کام کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ ’’المدینۃُ العلمیّہ‘‘ کی اوّلین ترجیح اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام اَحمد رَضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی گِراں قدَر تصانیف کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتّی المقدور آسان انداز میں پیش کرنا ہے۔ المدینۃ العلمیہ کے مختلف شعبہ جات میں 80سے زائدمَدَنی علماءتحریر وتالیف اور تحقیقی کاموں میں مصروف ہیں۔اللہعَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بَشُمُول ’’المدینۃُ العلمیہ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات