Book Name:Shan e Sahaba

سے مَحَبَّت کی وہ جَنَّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا

جَنَّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُرمہ لگانے کی سنتیں اور آداب:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آئیے شیخِ طریقت ، امیراہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے ’’101 مدنی پھول‘‘ سے  ” اِثمد “ کے چار (4)حُرُوف کی نِسْبَت سے سُرمہ لگانے کے 4 مَدَنی پھول سنتے ہیں: ٭سُنَنِ اِبنِ ماجہ کی روایت میں ہے '' تمام سُرموں میں بہتر سرمہ ''اِثمد'' (اِث۔مِد) ہے کہ یہ نگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اُگا تا ہے ۔'' (سُنَن ابن ماجہ ج۴ص ۱۱۵ حدیث ۳۴۹۷ ) ٭ پتھّر کا سُرمہ استعمال کرنے میں حرج نہیں اور سیاہ سُرمہ یا کاجل بقصدِ زینت (یعنی زینت کی نیّت سے)مرد کو لگانا مکروہ ہے اور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں۔ ( فتاوٰی عالمگیری ج۵ ص۳۵۹) ٭ سُرمہ سو تے وقت استِعمال کرنا سُنَّت ہے ۔ (مراٰةالمناجیح ،ج۶،ص۱۸۰) ٭سُرمہ استعمال کرنے کے تین(3)منقول طریقوں کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے۔(1):کبھی دونوں آنکھوں میں تین تین سَلائیاں (2): کبھی دائیں (سیدھی ) آنکھ میں تین(3)اور بائیں (اُلٹی) میں دو،(3): تو کبھی دونوں آنکھوں میں دو دو اور پھر آخِر میں ایک سَلائی کو سُرمے والی کر کے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگایئے ۔( شُعَبُ الْاِیمان ،ج ۵ ص ۲۱۸ ۔ ۲۱۹ دارالکتب العلمیة بیروت)اس طرح کر نے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  تینوں پر عمل ہوتا رہے گا ۔طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو(2) کتب بہارِ شریعت حصّہ16(تین سو بارہ(312)صَفْحات )نیز ایک سو بیس (120) صَفْحات پر مشتمل

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵