Book Name:Shan e Sahaba

نیکو کار ہستیاں

حضرت سَیِّدُنا عُمر فارُوقِ اَعْظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سُلْطانِ دو جہان،رَحمتِ عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:اَكْرِمُوا اَصْحَابِي فَاِنَّهُمْ خِيَارُكُمْ([1])یعنی میرے صحابہ(رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن) کی عزّت کرو کہ وہ تمہارے نیک تَرین لوگ ہیں۔مزیدفرمایا:”خَيْرُ اُمَّتِي اَلْقَرْنُ الَّذِينَ يَلُوْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ ([2]) یعنی میری اُمّت میں سب سے بہتر میرے زمانہ والے ہیں (یعنی صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان )پھر اُن کے بعدکےلوگ (یعنی تابعین)پھر اُن کے بعد کے لوگ ہیں(تبعِ تابعین) رَحْمَۃُ اللہِ تَعالیٰ عَلَیْہِمْ  اَجْمَعِیْن۔ “

بعض وہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بھی ہیں جن کے کارہائے نُمایاں کی وجہ سے نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے  ان کی شان وعظمت  نام لے کرکچھ اس طرح بیان فرمائی ہےکہ ابُوبکر مىرى اُمَّت کے سب سے زِىادہ نَرم دل اور رَحْم دل شخص ہىں اور عمر بن خَطاب مىرى اُمَّت کے بہترىن اور سب سے زىادہ اِنْصاف کرنے والے شخص ہىں اور عثُمان بن عَفَّان مىرى اُمَّت کے سب سے زِىادہ باحَىا اورعزت والےہىں اور على بن ابى طالب مىرى اُمَّت کے عقلمنداور سب سے زِىادہ بَہادُر شخص ہىں اور عبدُاللہ بن مَسْعُود مىرى اُمَّت کے نىک اور اَمانت دار شخص ہىں اور ابُوذَر اس اُمَّت کے سب سے زِىادہ زاہد اور سچے انسان ہىں اور ابُو دَرْدَه مىرى اُمَّت کے سب سے زِىادہ عِبادت گُزار اور مُتَّقِىْ شخص ہىں اورمُعاوِىہ بن سُفْىان مىرى اُمَّت کے سب سے زِىادہ بُردبار اورسخى آدمى ہىں۔(کنزالعمال،ج۷ ص: ۳۴۴،حدیث:۳۳۶۶۶) مزید فرمایا :مىں اَہْلِ عرب مىں سے سب سے پہلے


 



[1]مشکاۃ المصابیح،کتاب المناقب، باب مناقب الصحابۃ، ۲/۴۱۳،حدیث: ۶۰۱۲

[2]مسلم،کتاب فضائل الصحابہ باب فضائل الصحابہ...الخ ،ص،حدیث: ۲۵۳۵