Book Name:Shan e Sahaba

نمازوں اور سُنَّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی  کے مَدَنی ماحول سے ہر دَم وابَستہ رہئے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمُعاشرے کے کئی بگڑے ہوئے اَفْراد دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے راہِ را ست پر آ چکے ہیں۔ اسی ضمن میں  ایک مدنی بہار پیشِ خِدْمت ہے: چُنانچہ مَتھرا(ہند)کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ یوں بیان ہے، میں ایک ماڈَرن نوجوان تھا ، فلمیں ڈِرامے دیکھنا میرا مَشْغلہ تھا ، مکتبۃُ المدینہ سے جاری ہونے والے بیان کی کیسیٹ '' T.V. کی تباہ کاریاں''سُننے کا شَرَف حاصِل ہوا، جس نے میری کایا پلٹ دی، میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے مُنسلِک ہو گیا۔ مجھے APENDIXکی بیماری ہو گئی اور ڈاکٹر نے آپریشن کا مشورہ دیا۔ میں گھبرا گیا، ایسے میں دعوتِ اسلامی کے ایک مبلِّغ کی انفِرادی کوشِش کے نتیجے میں زندَگی میں پہلی بار عاشِقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں کی تَربِیَت کے تین (3)دن کے مَدَنی قافِلے کا مُسافِر بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بِغیر آ پریشن کے میرامرض جاتا رہا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمیرے جذبے کو مدینے کے 12چاند لگ گئے، اب ہر ماہ تین(3) دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں، ہر ماہ مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ جَمْعْ کرواتا ہوں اور مسلمانوں کو نَمازِ فَجر کیلئے جگانے کی خاطِر گھوم پھر کر صدائے مدینہ لگاتا ہوں۔(فیضانِ سنت، ص۲۴۸)

بے عمل باعمل بنتے ہیں سَر بَسر

 

تُو بھی اے بھائی کر قافِلے میں سفر

اچّھی صُحبت سے ٹھنڈا ہو تیرا جگر              

 

کاش!کر لے اگر قافِلے میں سفر

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت ، چند سُنّتیں اَوْر آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصل کرتا ہوں ۔تاجدارِ رِسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ