Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

نَمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے سمجھدار بچوں کو بھی مَسْجِدلے کر جائیں گے تو ان کے ننھے ذِہْن  بچپن ہی سے نَمازوں کی طَرف مائِل ہونے لگیں گے   کیونکہ جو بات بچوں کے ذِہْن میں بچپن ہی سے بیٹھ جائے فِطری طور پر بڑے ہوکر بھی وہ بات ان کے ذِہْنوں میں راسخ (پُخْتہ )ہوتی ہے ۔بچوں کو نماز کاعادی بنانے کیلئے وقتاً فوقتاً  نماز کے فَضائل بھی سناتے رہیے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے ہمارے بچے چھوٹی سی عُمرمیں ہی  پکے نمازی بن جائیں گے ۔فی زمانہ اَوْلاد کی اچھی تَربِیَت کرنا اور انہیں بچپن ہی سے نماز روزے اور جُملہ عبادتوں کا عادی بنانا بہت ضروری ہے ۔ اولاد کی سُنّتوں  کے مُطَابِق  صحیح تَرْبِیَت  کےلیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ ُالمدینہ کی مطبوعہ  188 صفحات پرمشتمل کتاب” تَرْبِیَت ِ اولاد“ کا مُطالَعہ کیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اسلامی تعلیمات کے مُطَابِق  اَوْلاد کی بہترین تربیت کرنے میں یہ کتاب مُعاوِن ثابِت ہوگی۔یاد رکھئے! اپنی اَوْلاد کو کسی بھی نیک کام کی ترغیب دینے سے قبل خُود اس کام کے کرنے کی عادت بنانی ہوگی!ورنہ ہماری کہی ہوئی بات اَثْر اَنداز نہ ہوگی اور مطلوبہ نتائج کا حُصُول بھی دُشْوار ہوگا۔ اس لیے اپنی اَوْلاد کو نماز وغیرہ کی ترغیب دینے سے قبل  خُود نماز پڑھنے کی پُخْتَہ عادت بنانی ہوگی ۔قُرآن وحَدِیْث میں نَماز پڑھنے والوں کے لئے بہت سی بِشارتیں اور نَماز کی بے شُمار فضیلتیں بیان کی گئی ہیں،آئیے علمِ دین حاصل کرنے اور نَماز کی پابندی کا ذِہْن بنانے کے لئے  فرمانِ خُداوَنْدی سُنتے  ہیں : پارہ 6 سُورَۃُ الْمَائِدہ کی آیت نمبر 12 میں اِرْشاد ہوتاہے :

وَ قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مَعَكُمْؕ-لَىٕنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَیْتُمُ الزَّكٰوةَ وَ اٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ وَ عَزَّرْتُمُوْهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ لَاُدْخِلَنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا

تَرْجَمَۂ کنزالایمان:اوراللہنےفرمایابے شک میں تمہارے ساتھ ہوں ضَرور اگر تم نَماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دواور میرے رَسُولوں پر اِیْمان لاؤ اور ان کی تَعْظِیْم کرواور اللہ کو قَر ضِ حَسن دو  تو بے شک میں تُمہارے گُناہ اُتا ر دوں گا اور ضَرور تمہیں باغوں میں لے جاؤں گاجن