Book Name:Fazail e Sadqaat

کے لئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں زبردست اَجْر و ثواب ہےاور احادیثِ مُبارکہ کی رُو سے صَدَقہ کرنے والا نہ صرف قَبْر کی گرمی سے مَحْفُوظ رہےگا بلکہ روزِ قیامت بھی اپنے صَدَقے کے سائے میں ہوگا، صَدَقے کی بَرکت سے خطائیں مِٹ جاتی ہیں ،بلائیں ٹل جاتی ہیں ،عُمر میں برکت ہوتی ہے،تکبُّر کی عادتِ بد سےنَجات ملتی ہے،بُرے خاتمے سے حِفاظت ہوتی ہے،صَدَقہ انسان اور جہنّم کے درمیان آڑ بن جاتا ہے اور اُس خُوش بخت کو غضبِ الٰہی سے اَمان نَصِیْب ہوجاتی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی قافلے میں سفرکیجئے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!گُناہوں سے نفرت اور نیکیوں پر اِسْتِقامت پانے کے لئے شیخِ طریقت، امِیْرِاہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری ،رضوی ، ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے عطا کردہ مدنی اِنْعامات پر عمل کریں اور باکردار مُسَلمان  بننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے مدنی انعامات کا رسالہ حاصِل کریں اورروزانہ فکرِمدینہ یعنی اپنے مُحاسبے کے ذریعے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر مدنی یعنی قمری ماہ کی پہلی تاریخ  کو اپنے یہاں کے مدنی انعامات کے ذِمّہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیں ۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہماری زندگی میں حَیْرت انگیز طور پر مدنی اِنْقِلاب  برپا ہوجائے گا۔دعوتِ اسلامی کے سُنّتوں کی تَرْبِیَت کے لئے عاشقان ِ رسول کے بے شُمار مدنی قافلے 12ماہ ، ایک ماہ(30دن)، 12دن اور 3دن کے لئے شہر بہ شہر ،گاؤں بہ گاؤں،ملک بہ ملک سفر کرتے رہتے ہیں ،ہم بھی راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ  میں سفر کرکے اپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کریں ۔ اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا کی خاطِر اپنی روزمرّہ کی دُنیاوی مَصْرُوفیات تَرْک کر کے کچھ دنوں کے لئے اپنے گھر والوں اور دوستوں کی صحبت چھوڑ کر جب ہم اِن مدنی قافلوں میں سفر کریں گے تو سفر کے دوران ہمیں اپنے طرزِ زندگی پر دِیانت دارانہ غور و فکر کا موقع مُیَسَّر آئے گا،اپنی آخرت کو بہتر سے بہتر بنانے کی