Book Name:Fazail e Sadqaat

ماحول سے وابستہ ہوجائیے ۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے فضل وکرم سے اس مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر نجانے کتنے گُناہ گاروں کو تَوْبہ کی تَوْفِیْق ملی اور اب وہ صلوٰۃ وسُنّت کے پابند ہو کر ایک باعمل و باکردار مُسَلمان  کی حَیْثِیّت سے زندگی گُزار رہے ہیں۔آئیے ترغیب کے لئے ایک مَدَنی بہار آپ کے گوش گُزارکرتا ہوں۔

میں پتنگ بازی کا شوقین تھا

بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خُلاصہ ہے: افسوس ! میری پچھلی زندگی سخت گُناہوں میں گُزری، میں پتنگ بازی کاشوقین تھانیز ویڈیو گیمز اور گولیاں کھیلنا وغیرہ میرے مشاغِل میں شامل تھا۔ ہر ایک کے مُعامَلے میں ٹانگ اَڑانا، خوامخواہ لوگوں سے لڑائی مول لینا، بات بات پرمار دھاڑ پر اُتر آنا وغیرہ میرے معمولات تھے۔خُوش قسمتی سے ایک اسلامی بھائی کی انفِرادی کوشِش پر میں رَمَضانُ المبارَک کے آخری عشرے میں اپنے عَلاقے کی مسجد میں مُعْتَکِف ہو گیا۔ مجھے بہت اچّھے اچّھے خواب نظر آئے اور خُوب سُکون مِلا۔ میں نے مزید دو سال اِعْتِـکا ف کی سَعَادَت حاصِل کی۔ ایک بار ہماری مسجِد کے مُؤَذِّن صاحِب انفِرادی کوشِش کر کے مجھے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجْتماع میں لے آئے۔ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی بَیان  کر رہے تھے، سفید لِباس میں ملبوس، چہرے پر ایک مُشت داڑھی اور سر پر عمامہ شریف کا تاج سجا ہوا تھا۔ایسا بارونق چہرہ میں نے زندگی میں پہلی بار دیکھا تھا۔ مبلِّغ کے چہرے کی کشِش اورنُورانیّت نے میرا دل موہ لِیا اور میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آگیا اور اب دو سال سے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ،کراچی)ہی میں اِعْتِـکاف کرتا ہوں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ !میں نے ایک مُٹّھی داڑھی بھی سجا لی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد