Book Name:Fazail e Sadqaat

خواہش دل میں پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں اب تک کئے جانے والے گُناہوں کے اِرْتکاب پر ندامت مَحْسُوس ہوگی ،اِن گُناہوں کی ملنے والی سزاؤں کا تَصَوُّر کر کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے ،دوسری طرف اپنی ناتوانی وبے کسی کا اِحْساس دامن گیر ہوگااور کچھ بعید نہیں کہ خوفِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ کے سبب آنکھوں سے بے اِخْتیار آنسوچھلک کررُخْساروں پر بہنے لگیں ۔مدنی قافلوں میں سفر کے عِلاوہ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتماع میں پابندیِ وقت کے ساتھ شرکت  کرکے خُوب خُوب سُنّتوں کی مدنی بہاریں لُوٹیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی دُنیا کے تقریباً 200 مُمالک تک اپنا مدنی پیغام پہنچا چکی ہے اور 95 سے زائد شُعبوں میں دین کی خدمت کرنے اور سُنّتوں کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،آئیے آپ کو دعوت ِاسلامی کےشُعبوں میں سے ایک شُعبہ ”مجلسِعُشْرواطراف گاؤں کا مختصرتعارف پیش کرتا ہوں ۔

مَجْلسِ عُشْرواطراف گاؤں کا قِیام

آج کل علم سے دُوری اور دُنیا داری نے کاشت کار اسلامی بھائیوں کو عُشْر و زکوٰۃ جیسی عظیم عِبادَت کی ادائیگی سے دُور کر رکھا ہے۔ چُنانچہ مُسلمانوں کی خیر خواہی اور عُشْر کی اَھَمِّیّت کے پیشِ نظر مُسلمانوں میں اِس عظیم مالی عِبادَت کو ادا کرنے کا شعور بیدار کر کے رضائے ربّ الانام کے کام کرنے اور عدمِ ادائیگی کے گُناہ سے بچانے کے لئے تبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ”مجلسِ عُشْرواطراف گاؤں “ کا قِیام عمل میں لایا گیا ہے۔عُشْر درحقیقت زکٰوةُ الْاَرْض(زمین کی زکوٰۃ) ہے۔ زمین میں جو فَصْلیں وغیرہ ہوتی ہیں، اُس کا دَسواں یا بیسواں حِصّہ راہِ خُدا میں خَرْچ کرنا ضروری ہے۔بہارِ شریعت میں ہے:عُشْری زمین سے ایسی چیز پیدا ہوئی جس کی زَراعت سے مَقْصُود زمین سے منافع حاصِل کرنا ہے تو اُس پیداوار کی زکوٰۃ فرض ہے اور اُس زکوٰۃ کا نام عُشْر ہے، یعنی دَسواں حِصّہ