Book Name:Sachay Aashiq e Rasool ki Phechan

نزدیک ان کے جائیداد و مال اور اَہْل وعَیال  سے بڑھ کر حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ کریم مَحْبُوب ہوگئی۔ ایک بار اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن حَضْرتِ سَیِّدُنا عَلیُّ الْمُرتضٰی، شیْرِ خُدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے کسی نے سوال کیا کہ آپ لوگ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سے کیسی مَحَبَّت کرتے ہیں؟ تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے فرمایا:كَانَ وَاللهِ اَحَبُّ اِلَيْنَامِنْ اَمْوَالِنَا وَاَوْلادِنَا وَاٰبَائِنَا وَاُمَّهَاتِنَا وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ عَلَى الظَّمَاءِ،خداکی قسم!رَحْمتِ عَالَم، نُوْرِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ ہمیں اپنے مال، اپنی اَوْلاد، ماں باپ اور سَخْت پیاس کے وَقْت ٹھنڈے پانی سے بھی بڑھ کر مَحْبُوب ہیں۔([1])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!د یکھا آپ نے حَضْرتِ علی شیْرِخُدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے جب پوچھا گیا کہ آپ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سے کس قدر مَحَبَّت کرتے ہیں تو آپ نے قِیامت تک آنے والے مُسلمانوں کو یہ بتا دیا کہ ہمارے نزدیک  حُضُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی ذات  ہمارے مال ،اَوْلاد اور ماں باپ سے بڑھ کر مَحْبُوب تَرِیْن  ہے  ۔یقیناً مُؤمِنِ کامِل اور ایک عاشِقِ رَسُول  کی  یہی پہچان  ہوتی ہے کہ اسے  اپنے قَریبی رِشْتہ داروں ،گھروالوں ، بال بچوں اوراپنی جان  سے بھی زیادہ   نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَسے مَحَبَّت ہوتی ہے کیونکہ  اپنی جان تو سب کو مَحْبُوب ہوتی ہے لیکن جو سچّے عاشِقِ رَسُوْل ہوتے ہیں وہ مَحْبُوب کے نام پر جان دینے سے بھی گُریز نہیں کرتے اور اپنی ذات پر اپنے حَبِیْب کو مُقَدَّ م جانتے ہیں ۔

حَضْرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ بِن ہِشَام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں :ہم رَسُوْلِ اَکْرَم، نُورِ مُجسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ تھےاورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ حضرت سَیِّدُناعُمر بن خطّاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے ،حَضْرتِ فارُوقِ اَعْظَم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصْطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  سے عَرْض کی:یارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ !آپ مجھےمیری جان کے عِلَاوہ ہر چیز


 



[1] شفا،القسم الثانی،الباب الاول،فصل فیماروی عن السلف والائمة،الجزء الثانی،ص۲۲