مصیبت زدہ کی تعزیت کا اجر

تعزیت و عیادت

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپریل 2023

 مصیبت زدہ کی تعزیت کا اجر : جو کسی مصیبت زدہ کی تعزیت کرے ، اس کے لئے اس مصیبت زدہ جتنا ثواب ہے۔

 ( ترمذی ، 2 / 338 ، حديث : 1075 )

مسلمان کی عیادت کرنے کی فضیلت : جو مسلمان کسی مسلمان کی عیادت کے لئے صبح کو جائے تو شام تک اور شام کو جائے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے ہیں اور اس کے لئے جنت میں ایک باغ ہوگا۔ ( ترمذی ، 2 / 290 ، حدیث : 971 )

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے Video اور Audio پیغامات کے ذریعے دُکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت اور بیماروں سے عیادت فرماتے رہتے ہیں۔

امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جنوری 2023ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیہ  ( اسلامک ریسرچ سینٹر )  کے شعبہ ”پیغاماتِ عطّاؔر“ کے ذریعے تقریباً 3158 پیغامات جاری فرمائے جن میں 596 تعزیت کے ، 2256 عیادت کے جبکہ 306 دیگر پیغامات تھے۔

 امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مرحومین کے سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی جبکہ بیماروں کے لئے دعائے صحت و عافیت فرمائی۔

جن مرحومین کے لواحقین سےتعزیت کی اُن میں سے 10 کے نام یہ ہیں :

 ( 1 ) حضرت مولانا ارشاد قادری رضوی صاحب  ( تاریخ وفات : 10جُمادَی الاُخریٰ1444ھ مطابق 3جنوری 2023ء ، گوجرانوالہ ، پنجاب )   ( 2 ) حضرت مولانا صوفی رمضان نقشبندی قادری صاحب  ( تاریخ وفات : 13جُمادَی الاُخریٰ1444ھ مطابق 6جنوری 2023ء ، شجاع آباد ، پنجاب )   ( 3 ) مفتی فیصل عباس جماعتی صاحب کی امّی جان  ( تاریخ وفات : 14جُمادَی الاُخریٰ1444ھ مطابق 7جنوری 2023ء ، فیصل آباد ، پنجاب )   ( 4 ) حضرت مولانا حافظ ڈاکٹر پروفیسر سیّد محمد رئیس اقبال شامی صاحب  ( تاریخ وفات : 16جُمادَی الاُخریٰ 1444ھ مطابق 9جنوری 2023ء ، کراچی )   ( 5 ) حضرت مولانا پیر حافظ غلام محمد محمودی قادری  صاحب کی امّی جان ( تاریخ وفات : 16جُمادَی الاُخریٰ1444ھ مطابق 9جنوری 2023ء ، کراچی )   ( 6 ) حضرت پیر زادہ لعل بادشاہ قادری صاحب ( تاریخ وفات : 16جُمادَی الاُخریٰ1444ھ مطابق 9جنوری 2023ء ، پنڈدادنخان ، پنجاب )   ( 7 ) حضرت مفتی ڈاکٹر اعجاز حسین قادری صاحب  ( تاریخ وفات : 18جُمادَی الاُخریٰ1444ھ مطابق 11جنوری 2023ء ، ہند )   ( 8 ) حضرت  مولانا خلیل احمد جامی صاحب  ( تاریخ وفات : 21جُمادَی الاُخریٰ1444ھ مطابق 14جنوری 2023ء ، شیخوپورہ ، پنجاب )   ( 9 ) حضرت مولانا حافظ رضاءُ المصطفےٰ صاحب کی امّی جان  ( تاریخ وفات : 28جُمادَی الاُخریٰ1444ھ مطابق 21جنوری 2023ء ، جلالپور بھٹیاں ، پنجاب )   ( 10 ) حضرت مولانا عبدالشکور اشرفی صاحب ( تاریخ وفات : 29جُمادَی الاُخریٰ1444ھ مطابق 22جنوری 2023ء ، ہند ) ۔

جن کی عیادت کی اُن میں سے 8کے نام یہ ہیں :

 ( 1 ) پیر سیّد  تَبَرُّک شاہ صاحب  وارثی ( کراچی )   ( 2 ) پیر  خواجہ محمد حسن  باروی صاحب ( لیہ ، پنجاب )   ( 3 ) محمد قاسم عطاری مدنی ( ناظم تخصص فی الحدیث ، فیضانِ مدینہ کراچی )   ( 4 ) مولانا منیر شمسی سیالوی  ( روالپنڈی )   ( 5 ) مولانا امیر الدین صاحب اشفاقی ( ہند )   ( 6 ) مولانا حافظ الیاس فخری ( اوکاڑہ )   ( 7 ) مولانا محمد اختر صاحب  ( کراچی )   ( 8 ) مولانا محمد عیسیٰ پٹھان  ( کراچی ) ۔


Share

Articles

Comments


Security Code