ہمارے پیارے اور آخری نبی حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَ عَلَّمَہٗ یعنی تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس نے قراٰن سیکھا اور سکھایا۔
پیارے بچّو! اللہ پاک کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سنتوں پر عمل کرنا بڑا نیکی کاکام ہے ، پیارے صحابۂ کرام کی ہمیشہ کوشش ہوتی کہ پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرتے رہیں
پیارے بچّو! ولی کا مطلب ہے دوست ، اللہ پاک کے پیارے ، پسندیدہ انسان کو بھی ولی کہتے ہیں۔ ولی سے بغض اور دشمنی رکھنے والے سے اللہ پاک ناراض ہوتا ہے۔
ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : اپنے بچّوں کو تین اچھی باتیں سکھاؤ ( ان میں سے ایک یہ ہے ) : حُبَّ نَبِيِّكُمْ یعنی اپنے نبی کی محبت ( سکھاؤ ) ۔
ہمارے پیارے اور آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : اَنَا آخِرُ الْاَنْبِيَاءِ وَاَنْتُمْ آخِرُ الْاُمَمِ یعنی میں سب سے آخری نبی ہوں اور تم سب سے آخری امت ہو۔
صحابۂ کرام کے فضائل و کمالات بہت زیادہ ہیں ، ہم یہ سوچیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نےہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنی آنکھوں سے دیکھا
آبِ زم زم مبارک پانی ہے ، پیٹ بھرنے والا اور بیماریوں سے شفا دینے والا ہے ، امام مجاہد رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : اگرتو اسے پیاس بجھانے کےلئے پئے
کچھ بچّے بغیر چپلیں پہنے باہر گلی میں نکل جاتے ہیں جو کہ اچّھی عادت نہیں ہے اس طرح پاؤں گندے ہو سکتےہیں ، کوئی پتھر یا کانٹا وغیرہ لگنے سے پاؤں زخمی بھی ہو سکتے ہیں
کسی شخص کے پوشیدہ عیب (جس کو وہ دوسروں کے سامنے ظاہر کرنا / ہونا پسند نہ کرتا ہو) اُس کی برائی کرنے کے طور پر ذکر کرنا غیبت کہلاتا ہے۔