آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2021

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات :

(1)مولانا حافظ احتشام قادری مدنی (چیئرمین آل محمد ویلفیئر ٹرسٹ ، ادارہ فیضانِ مصطفیٰ ، گوجر خان) : اَلحمدُلِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ دعوتِ اسلامی کے نمایاں کاموں میں سے ایک ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ یہ ایک ایسا منفرد میگزین ہے جس میں دینی اور دنیاوی دلچسپ و دلکش مضامین ہوتے ہیں ، یہ میگزین بالعُموم سب کے لئے اور بالخُصوص بچّوں اور عورتوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے ۔

(2)بنتِ محبوب عطّاریہ مدنیہ (جامعۃُ المدینہ للبنات ، بمبئی ہند) : اَلحمدُلِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علم و عرفان کا خزانہ اور ایک کتابی مبلّغ ہے ، اس میں زندگی کے مختلف شعبوں کے بارے میں دینی راہنمائی کی جارہی ہے ، اس پُرفتن دور میں عقائد و اعمال کے تحفّظ کیلئے اس کا مطالعہ بےحد مفید اور کارآمد ہے ، دارُالافتاء اہلِ سنّت کے فتاویٰ ، اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل ، بزرگانِ دین کے اقوال اور روز مرّہ کے معمولات مثلاً گفتگو میں ہونے والی بےاحتیاطی وغیرہ کی طرف توجہ دلانا معاشرے کی اصلاح کا زبردست ذریعہ ہے۔ سب سے اچّھی بات یہ ہے کہ اس میں سیزن کے مطابق اسلامی مہینوں یا تہواروں کے متعلق شرعی مسائل اور احکامات کے ساتھ اچھے اعمال کی ترغیب کوبھی شامل کیا جاتاہے۔

متفرق تأثرات :

(3)مَاشَآءَاللہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین کا ذخیرہ ہے ، اس میں بہت سے مضامین اور بزرگوں کی سیرت پڑھنے کا موقع ملتا ہے ، خصوصاً اس میں بچّوں کی سبق آموز کہانیاں بچے شوق سے پڑھتے ہیں ، اَوراد و وظائف پڑھ کر کافی سارے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔  (محمد اویس رضا قادری ، کندیاں ، میانوالی)

(4) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دعوتِ اسلامی کی ایک عظیم کاوش اور دینِ اسلام کی طرف راغب کرنے کا حسین ذریعہ ہے۔ (محمد عامر ، چھمبڑ ، سندھ)

(5)مشورہ : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں جنّت کی نعمتوں کے بارے میں مضمون شائع کئے جائیں۔

(محمد آصف اکرام ، سرگودھا)

(6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت عمدہ ہے ، اس میں موجود اسلامی بہنوں کا ماہنامہ بھی بہت زبردست ہے ، میرے ذہن میں بہت سارے سوالات تھے جن کے جوابات مجھے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے مل گئے اور میرا ذہن صاف ہوگیا۔  (اُمِّ حُنین ، آئرلینڈ)

(7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی ہم نے پہلی بار بکنگ کروائی ہے ، اَلحمدُلِلّٰہ اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ، اس میں بچّوں کی کہانیاں وغیرہ بھی بہت اچّھی ہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ ہر سال “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی بکنگ کروائیں گے۔ (بنتِ علی گوہر ، دادو ، سندھ)

(8) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دعوتِ اسلامی کی ایک بہت بڑی کاوش ہے ، “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے تو کیا کہنے! بچہ ہو یا بڑا سبھی کے لئے اس میں دلچسپی کا سامان ہے ، اس میں جو “ نئے لکھاری “ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ بھی بہت شاندار ہے۔ (بنتِ محمد عدنان ، طالبہ جامعۃُ المدینہ للبنات ، کراچی)


Share

Articles

Comments


Security Code