Book Name:سادات کرام کے فضائل

کے گھرانے سے تھا ،اُس نےآکر مجھ سے کہا کہ ہمارے حالات بہت خراب ہیں اور عِید بھی قریب ہے ، گھر میں خَرچَہ وغیرہ بالکل نہیں ،اگر ہوسکے تو مجھے کچھ رَقْم قَرْض دے دو! میں نے اپنی زَوْجَہ سے کہا: ہم آدھی رَقْم اِس سَیِّد زادے کو قَرْض اور بَقِیَّہ آدھی اپنےخَرْچ میں لے آتے ہیں ۔یہ سُن کر میری زَوْجَہ نے کہا: جب آپ اپنے تاجِر دوست کے پاس اپنی حاجَت مَندی کا سُوال لے کرگئے تو اُس نے آپ کو بارہ سو(1200) دِرْہَم کی تھیلی عطا کی تھی اور اب جبکہ آپ کے پاس دو عالَم کے مُختار ، سَیِّدِ اَبْرار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اَوْلاد میں سے ایک شہزادہ اپنی حاجَت لے کر آیا ہے تو آپ اُسے آدھی رَقْم دینا چاہتے ہیں؟کِیاآپ کا عشق اِس بات کو گَوارا کرتا ہے؟جائیے!یہ ساری رَقْم اُس سَیِّد زادے کے قَدموں پر نچھاور کر دیجئے!،اپنی زَوْجہ سے یہ مَحَبَّت بھرا کَلام سُن کر میں نے وہ ساری رَقْم اپنے دو ست کو دے دی، وہ دعائیں دیتا ہوا چلا گیا ۔سَیِّدزادہ جیسے ہی اپنے گھرپہنچاتواُس کے پاس میراوہی تاجِردوست آیا اور اُس سے کہا:آجکل میں بہت تنگ دَستی کاشِکارہوں،مجھے کچھ رَقْم اُدھاردے دو۔یہ سُن کراُس سَیّد زادے نے وہ رَقْم کی تھیلی میرے اُس تا جِردوست کودے دی۔جب میرے اُس تاجِردوست نے وہ تھیلی دیکھی توفوراًپہچان گیااورمیرے پاس آکرپوچھنے لگا:جورَقْم تم مجھ سے لے کرآئے ہو،وہ کہاں ہے؟میں نے اُسے تمام واقعہ بتایاتووہ کہنے لگا:اِتِّفاق سے وہی سَیِّدزادہ میرابھی دوست ہے،میرے پاس صِرْف یہی بارہ سو(1200)دِرْہَم تھے جومیں نے آپ کودے دیئے،آپ نے اُس سَیِّدزادے کودیئے اوراُس نے وہ مجھے دے دیئے،اِس طرح ہم میں سے ہرایک نے اپنے آپ پردوسرے کوترجیح دی اور دوسرے کی خُوشی کی خاطِراپنی خُوشی قُربان کردی۔    ہمارے اِس واقِعے کی خَبَر کسی طر ح حاکمِ وَقْت یحییٰ بن خالِد بَرْ مَکِی کوپہنچ گئی، اُس نے فوراً اپنا قاصِد بھیجا جس نے میرے پاس آکر اُس کا پیغام دیا کہ میں اپنی کچھ مَصروفیات کی بِنا پر آپ کی طرف سے غافِل رہااور مجھے آپ کے حالات کے بارے میں پتہ نہ چل سکا، اب میں اپنے غُلام کے ہاتھ دس ہزار(10000) دیناربھیج رہا ہوں،اُن میں سے دو ہزار(2000) آپ کے لئے،دو ہزار (2000) آپ کے تا جر دوست کے لئے اور دوہزار(2000) اُس سَیِّد زادے کے لئے باقی چار ہزار(4000) دینا ر تمہاری عظیم وسعادت مند بیوی کے لئے ہیں کیونکہ وہ تُم سب سے زیادہ اَفضل اور عشقِ