Book Name:سادات کرام کے فضائل

پڑھنے لگتے ہیں:

تیری نَسْلِ پاک میں ہے بچّہ بچّہ نُور کا                        تُو ہے عَیْنِ نُور تیرا سب گھرانا نُور کا

(حدائقِ بخشش،ص۲۴۶)(ساداتِ کرام کی عظمت،ص۳ تا۵ملتقطاًبتغیر قلیل)

8 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”ہفتہ وار سُنَّتوں بھرا اِجْتِماع“

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ !سُنا آپ نے کہ ساداتِ کِرام کا اَدب اور اُن کی تعظیم و تَوْقِیْر کے مُعَامَلے میں اللہ والوں کا کِردار کس قدر شاندار ہوا کرتا ہے کہ جنہیں اپنی خوشی سے زِیادہ آلِ رَسُول کی خوشی عزیز تھی،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی ساداتِ کِرام کی غُلامی کا پَٹَّا اپنے گلے میں ڈال کر اُن کی خدمت گزاری کو اپنا شِعار بنائیں،اُن کا نہایت اَدب و اِحتِرام بجالائیں،اُن کی خوشی کو اپنی خوشی اور اُن کے غم کو اپنا غم سمجھیں اور یہ  مَدَنی سوچ پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے ذیلی حلقے کے 8 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینے والے بن جائیں۔ذیلی حلقے کے 8  مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع“میں حاضری بھی ہے۔ ہفتے کا کوئی ایک دِن مقرر کر کے ذیلی حلقہ،حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پر با پردہ جگہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اِجتماع کیجئے۔ دن اور وقت مخصوص رکھئے ۔شریک ہونے والیوں کا ہَدَ ف :فی ذیلی حلقہ کم از کم12(دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے ) ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع'' مَدَنی پھولوں'' کے مطابِق کیجئے۔اسلامی بہنوں کو مائیک ،میگا فون ، سی ڈی پلیئراوراِیکو ساؤنڈ وغیرہ اِستِعمال کرنے کی اجازت نہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں حاضِری کی بَرَکت سے ساداتِ کِرام کا اَدَب نصیب ہوتا ہے،ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع کی بَرَکت سے علمِ دین سیکھنے کی سعادت ملتی ہے،ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں دُعائیں قَبُول ہوتی ہیں،ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے نیک بندوں کا ذِکْرِ خَیر ہوتا ہے۔حضرت سَیِّدُنا سُفْیان بِن عُیَیْنَہ(عُ،یَیْ،نَہ)رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں:عِنْدَ ذِکْرِ الصّٰلِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذِکْر کے وَقْت رَحمتِ اِلٰہی اُتَرْتی ہے۔(حلیۃ الاولیاء، سفیان بن عیینہ،۷ / ۳۳۵ ، رقم: ۱۰۷۵۰) آئیے! بَطورِ تَرغِیْب ہَفْتَہ وار سُنَّتوں