Book Name:سادات کرام کے فضائل

امیرِ اہلسُنَّت اور تعظیمِ سادات

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کا رِسالہ”ساداتِ کِرام کی عظمت “صَفْحہ 3تا5پر ہے:عَرَب اَمارات کے قِیام کے دَوران بعض ٹیسٹ (Test) کروانے کے لئے اَمیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہایک صاحِب کی وَساطت(ذَرِیْعے)سے دُبئی کے ایک اَسپتال کی لیبارٹری میں تشریف لے گئے، اپنے پیشاب کی شیشی(Urine bottle)اُن صاحِب کے تقاضے کے باوُجُود اُنہیں اُٹھانے کےلئےنہ دی۔ بعد میں آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خِدمت میں عَرْض کی گئی کہ آپ نے اُن صاحِب کو اپنی(پیشاب کی بوتل) (Urine bottle)نہیں دی اِس میں کیا حِکمت تھی؟جواباً اِرْشاد فرمایا:وہ سَیِّدصاحِب تھے میں اُن کو اپنے پیشاب کی بوتل کیسے پکڑاتا؟اگر قِیامت کے روز سَیِّدصاحِب کے جَدِّ اَعلیٰ،ہمارے پیارے آقا، مکّی  مَدَنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمادیا کہ اِلیاس!کیاتیرا پیشاب اُٹھانے کے لیے میرا بیٹا ہی رہ گیا تھا؟تو اُس وَقْت میں کِیا جواب دوں گا؟سَرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ساداتِ کِرام کی نِسْبَت اور اُن کی مَحَبَّت کی وجہ سے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا کون سااُمَّتی اور ساداتِ کِرام کا خادِم ایسا کرنا گوارا کرے گا؟ ساداتِ کِرام سے عقیدت و مَحَبَّت رکھنا اور اُن کا ادب و اِحْتِرام بجالانا انتہائی ضروری ہے۔اَمیر ِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  حضراتِ ساداتِ کِرام سے بے پناہ مَحَبَّت فرماتے ہیں اور اُن کی تعظیم و تَوقِیْر بجا لا نے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ دَوْرانِ مُلاقات اگر آپ کو بتا دیا جا ئے یہ سیِّد صاحِب ہیں تو بارہا  دیکھا گیا ہے کہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   خُود اَمیرِ اَہلسُنّت ہونے کے با وُجُو د نِہا یت ہی عا جِزی کے سا تھ سَیِّد زادے کے ہاتھ چُوم لِیا کرتے ہیں۔ساداتِ کِرام کے بچوں سے اِنتہا ئی مَحَبَّت اور شَفْقَت کرنا یہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ہی کا طُرَّہ ٔ اِمتِیاز ہے۔با رہا ایسا بھی ہوا ہے کہ اُن کے نَنّھے مُنّے قَدَموں کو اپنے سَر پر لیتے ہیں۔ آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاِس بات کو خِلافِ اَدَب سمجھتے ہیں کہ سَیِّد زادوں کی طرف پاؤں پھیلا ئے جا ئیں یا اُن کی طرف پیٹھ کی جائے۔کبھی کبھی کسی سَیِّد زادے کو دیکھ کر اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا یہ شِعْر جُھوم جُھوم کر