Book Name:سادات کرام کے فضائل

بھرےاِجْتِماع میں حاضِری کی ایک  مَدَنی بَہار سُنئے اور اِجْتِماع میں پابندی کے ساتھ حاضِر ہونے کی نِیَّت کیجئے:چنانچہ

میرے مسائل حل ہو گئے

        باب المدینہ (کراچی )کی ایک معمر اسلامی بہن مختلف گھریلو مسائل میں گرفتارتھیں۔ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن سے ان کی ملاقات ہوئی تو اُن اسلامی بہن نےان کی غمخواری کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کی بھی نیت کروائی۔اس کے علاوہ انہیں سنّتوں بھرے اجتماع میں اپنے مسائل کے حل کے لئے دُعا کرنے کی بھی ترغیب دی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس اسلامی بہن کی انفرادی کوشش کی برکت سے وہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے لگیں۔وہاں وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا بھی کیا کرتیں،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکر عطّاریہ بھی بن گئیں ۔ کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے ان کے بچوں کے ابو کو اچھی ملازمت عطا فرمادی۔کرم بالائے کرم یہ ہواکہ کچھ ہی عرصہ میں انہوں نے کرايہ کے مکان کو چھوڑکر اپنا ذاتی مکان بھی خرید لیا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے حبیب لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے ،سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی برکت سے انہیں بچوں کی شادی کے فریضہ سے عہدہ برآہونے کی بھی طاقت دے دی۔ اس طرح دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے ان کےمَسائل کا ریگستان ، ہنستے مُسکراتے نخلستان میں تبدیل ہوگیا ۔الحمدللہ ربّ العٰلمین۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد  

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! یاد رکھئے!کامِل مُسَلمان  ہونے کے لئے مَحَبَّتِ رَسول کا ہونا اِس قدر لازِم و ضروری ہے کہ نبیِّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحِیْم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا: تم میں سے کوئی اُس وَقْت تک(کامِل)مُؤمِن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اُس کے نزدیک اُس کے والِد، اَوْلاد اور تَمام لوگوں سے  زِیادہ مَحْبُوب نہ ہوجاؤں۔( بخاری،کتاب الایمان ، باب