Book Name:Dars e Taraveeh - 07 Ramazan - Para 07
اللہ رَبِّیَ الْعَظِیم پڑھا۔ ([1])
قدرت کے دلائل اور کافروں کا حال
سُورۂ اَنعام کی ابتدا میں اللہ پاک کی قدرتوں کا بیان ہوا اور بتایا گیا کہ قدرتِ اِلٰہی کے ایسے اعلیٰ نشانات بالکل واضِح ہونے کے باوُجُود غیر مسلم اللہ پاک کا اِنْکار کرتے ہیں۔
آیت 6 میں بہت عبرت کی بات ارشاد ہوئی، ہمیں غور کا حکم دیا گیا کہ ذرا غور تو کرو! کتنی قومیں تھیں ؛ قومِ عاد، قومِ ثمود، قومِ نُوح، کیسی کیسی طاقتور قومیں تھیں، ان کے آثار اور کھنڈرات آج بھی عبرت کا نشان ہیں، یہ سب قومیں نافرمانیوں اور کفر و شرک کے سبب ہلاک کر دی گئیں۔
ہمیں چاہئے کہ اس سے سبق سیکھیں اور اللہ پاک کے فرمانبردار بندے بنیں۔ اس سے اشارۃً یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ عبرت کے لئے تاریخ پڑھنا بھی اچھا ہے کہ اس سے عبرت ملتی اور بندے کا دِل بیدار ہوتا ہے۔
کفّار کے چند مطالبے اور اُن کے جوابات
غیر مسلموں نے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے مختلف قسم کے اُلٹے پلٹے مطالبات کئے، مثلاً؛ * سارا قرآن ایک ہی مرتبہ لے آئیے! *ہماری ہدایت کے لئے فرشتے کیوں نہ اُتارے گئے۔ انہیں جوابات دئیے گئے اور فرما دیا گیا: کہ اگر پُورا قرآن ایک ہی بار میں کتابی شکل میں اتارا جاتا، یہ آسمان سے اترتا ہوا دیکھتے، ہاتھوں سے چھوتے،