Dars e Taraveeh - 07 Ramazan - Para 07

Book Name:Dars e Taraveeh - 07 Ramazan - Para 07

حضرت ابراہیم کا اِعْلانِ توحید

آیت: 74 سے 83 تک حضرت ابراہیم  علیہ السَّلام   کی شانوں کا بیان ہوا، آپ  علیہ السَّلام   کو معراج ہوئی، اللہ پاک نے زمین ہی پر ایک جگہ ٹھہرا کر آپ کو زمین و آسمان کی تمام بادشاہی دکھا دی۔

اسی ضمن میں آپ کے اِعْلانِ توحید کا ذِکْر ہوا کہ آپ نے ستارہ دیکھا تو کفّار کو سمجھانے کے لئے فرمایا: کیا یہ خُدا ہے؟ جب وہ ڈوب گیا تو فرمایا: میں ڈوبنے والوں کو پسند نہیں کرتا  * پِھر چاند کو دیکھ کر فرمایا: کیا یہ خُدا ہے؟ جب وہ بھی ڈوب گیا تو فرمایا: اللہ پاک نے مجھے ہدایت بخشی ہے *جب سُورج کو دیکھا تو فرمایا: کیا یہ خُدا ہے؟ جب وہ بھی ڈوب گیا تو فرمایا: اے قوم...!! میں تمہارے اس شرک سے بیزار ہوں۔

نبوت کے جھوٹے دعویدار کا رَدّ

آیت: 93 میں نبوت کے جھوٹے دعویداروں کا  انجام بیان ہوا کہ جو بدبخت نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرے ، جب ان کا آخری وقت آتا ہے تو فرشتے ہاتھ پھیلا کر کہتے ہیں: لاؤ! اپنی جان نکالو...!! آج تمہیں ذِلّت کا عذاب دیا جائے گا ۔

وُجُودِ خُدا کی کچھ نشانیاں

ساتویں پارے کے آخر میں اللہ پاک کی قدرت کی نشانیاں ذِکْر ہوئیں، ان سے اللہ پاک کے وُجُود پر اِسْتِدْلال کیا گیا ، مثلاً ارشاد ہوا: *اللہ پاک وہی ہے جو زمین میں گٹھلی کو چیر کر اس سے پودا نکالتا ہے *وہی زندہ سے مردہ، مردہ سے زندہ کو نکالتا ہے *وہ رات کی تاریکی کو چیر کر صبح نکالنے والا ہے *اسی نے رات کو آرام کا ذریعہ بنایا *اسی نے چاند اور