Dars e Taraveeh - 04 Ramazan - Para 04

Book Name:Dars e Taraveeh - 04 Ramazan - Para 04

لَا  تُخْلِفُ  الْمِیْعَادَ(۱۹۴)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اے ہمارے رب!تو نے یہ سب بیکار نہیں بنایا۔ تو پاک ہے ، تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے ۔ اے ہمارے رب ! بیشک جسے تو دوزخ میں داخل کرے گا اسے تو نے ضرور رُسوا کر دیا اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہے ۔ اے ہمارے رب ! بیشک ہم نے ایک ندا دینے والے کو ایمان کی ندا (یوں ) دیتے ہوئے سنا کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے پس اے ہمارے رب ! تو ہمارے گنا ہ بخش دے اور ہم سے ہماری برائیاں مٹادے اور ہمیں نیک لوگوں کے گروہ میں موت عطا فرما ۔ اے ہمارے رب! اورہمیں وہ سب عطا فرما جس کا تو نے اپنے رسولوں کے ذریعے ہم سے وعدہ فرمایا ہے اور ہمیں قیامت کے دن رسوانہ کرنا۔بیشک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔

سُورۂ نسآء کا بیان

چوتھے پارے کے 12 وَیں رکوع سے سُورۂ نسآء شروع ہو جاتی ہے، یہ مدنی سُورت ہے، اِس سُورت میں عورتوں سے متعلق احکام و مسائِل کثرت سے بیان ہوئے ہیں، اس لئے اسے سُورۂ نِسَآء (یعنی عورتوں کے احکام والی سُورت) کہا جاتا ہے۔

مالِ یتیم سے متعلق اہم ضابطے

سُورۂ نسآء کی ابتدا ہی میں یتیموں کے مال سے متعلق اَہَم ضابطے اور احکام بیان ہوئے ہیں، مثلاً کوئی شخص فوت ہوا، اُس کے یتیم بچے ہیں، اَب اُن کے باپ کی وراثت اُن کو ملے گی مگر چونکہ وہ بچے ہیں، لہٰذا اُن کے مال کی حفاظت ضروری ہے۔ چنانچہ ارشاد ہوا: