Dars e Taraveeh - 04 Ramazan - Para 04

Book Name:Dars e Taraveeh - 04 Ramazan - Para 04

اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ                                        وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ                                                       وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ

نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف

چوتھا پارہ

پیارے اسلامی بھائیو!   قرآنِ کریم کا چوتھا پارہ سُورۂ آلِ عمران کی آیت: 92 سے شروع ہو کر سُورۃُ النِّسآء کی آیت: 23 پر ختم ہوتا ہے۔ اِس پارے کا ایک بڑا حِصَّہ اُمّتِ مسلمہ کی ترقی و کامیابی کے اَہَم اُصُولوں پر مشتمل ہے۔ آئیے! اِس کے مضامین کا خُلاصہ سنتے ہیں:

پسندیدہ چیز خرچ کرنے کی فضیلت

چوتھے پارے کی پہلی ہی آیت میں پسندیدہ چیز راہِ خُدا میں خرچ کرنے کا  دَرْس دیا گیا اور صاف بتا دیا گیا کہ جب تک تم اپنی پسندیدہ چیزیں راہِ خُدا میں خرچ نہ کرو گے، تب تک بھلائی کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتے۔

اِس دَرْسِ قرآنی کا حاصِل یہ ہے کہ اللہ پاک کی محبّت، اُس کی رضا کی طلب اور آخرت کی طرف لگاؤ دُنیا کی ہر چیز، ہر خواہش اور ہر جذبے سے بڑھ کر ہونا چاہئے، جب تک ہم اپنی پسند کو آخرت کے ثواب اور اللہ پاک کی رضا کی خاطِر قربان کرنے کی ہمّت پیدا نہ کر لیں، تب تک نیکی اور بھلائی کی حقیقت کو نہیں پہنچ پائیں گے۔

صحابۂ کرام علیہم الرّضوان  اور نیک لوگوں کی زندگیاں اِس آیت کی عملی تفسیر ہیں، اُن کی سیرت پڑھیں تو لگتا ہے کہ یہ بلند رتبہ لوگ بھلائیوں  کا معیار ہیں، دوسری طرف اُن کا