Dars e Taraveeh - 03 Ramazan - Para 03

Book Name:Dars e Taraveeh - 03 Ramazan - Para 03

رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَاۤ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَاۚ-رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖۚ-وَ اعْفُ عَنَّاٙ-وَ اغْفِرْ لَنَاٙ-وَ ارْحَمْنَاٙ-اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ۠(۲۸۶) (پارہ:3،البقرہ:286)

ہمارے رب! اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تو  نے ہم سے پہلے لوگوں پر رکھا تھا، اے ہمارے رب!اور ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہیں اور ہمیں معاف فرمادے اور ہمیں بخش دے اور ہم پر مہربانی فرما، تو ہمارا مالک ہے پس کافر قوم کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔

سُورۂ آلِ عمران کا تعارف اور مرکزی مضامین

تیسرے پارے کے 9 نمبر رکوع سے سُورۂ آلِ عمران شروع ہوتی ہے *.سُورۂ آلِ عمران بھی ایک طَوِیل سُورت ہے *.اس میں 200 آیات ہیں *.عِمْران حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کے نانا جان کا نام ہے، جو بنی اسرائیل کے بڑے سردار، بہت متقی اور پرہیزگار تھے، اس سُورت میں حضرت عمران  رحمۃُ اللہ علیہ  کی اَوْلاد یعنی حضرت مریَم اور ان کے بیٹے حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کے فضائل و واقعات بیان ہوئے ہیں، اس لئے اس سُورت کو آلِ عمران کہتے ہیں ([1])   *.حدیثِ پاک میں ہے: جو رات کو سُورۂ آلِ عمران کی آخری آیات پڑھ لے، اس کے لئے ساری رات عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔([2])   

ویسے تو سُورۂ آلِ عمران میں بہت سارے مضامین بیان ہوئے ہیں، البتہ! اس مبارَک سُورت کا بڑا حصَّہ 2 اَہَم مضامین پر مشتمل ہے: (1):عقیدۂ تَوحِیْد: اس میں عیسائیوں کے عقیدۂ تَثْلِیْث (یعنی 3 خُداؤں کے عقیدے) کا تفصیلی رَدّ ہوا (2):اُمّتِ مسلمہ کی ترقی و کامیابی


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان،پارہ:3،جلد:1،صفحہ:431۔

[2]...دارمی،کتاب فضائل القرآن،باب فی فضل آل ِعمران،صفحہ:1032،حدیث:3397۔