Book Name:Dars e Taraveeh - 03 Ramazan - Para 03
وَ رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍ(پارہ:3،البقرہ:253)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور کوئی وہ ہے جسے سب پر درجوں بلندی عطا فرمائی۔
یعنی ایک رسول وہ ہیں کہ جنہیں اللہ پاک نے درجوں بلندیاں عطا فرمائی ہیں۔ امام رازی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ساری اُمّت کا اِس بات پر اتّفاق ہے کہ یہ ایک نبی جنہیں سب پر درجوں فضیلت دی گئی ہے، اِس سے مراد میرے اور آپ کے آقا، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہیں۔([1])
سارے اُونچوں سے اُونچا سمجھئے جسے ہے اُس اُونچے سے اُونچا ہمارا نبی
مُلْکِ کونین میں انبیا تاجدار تاجداروں کا آقا ہمارا نبی([2])
(2):آیۃُ الکرسی
تیسرے پارے کے پہلے ہی رکوع میں ایک اَہَم ترین آیت آیۃُ الْکُرْسِی بھی ہے، *.حدیثِ پاک میں اسے قرآنِ کریم کی سب سے افضل آیت فرمایا گیا ([3])*. اور یہ مضمون بھی احادیث میں ہے کہ جو سوتے وقت آیۃُ الْکُرْسِی پڑھ لے، اللہ پاک صبح تک اس کی اور اس کے پڑوسیوں کی حفاظت فرمائے گا *.اسی طرح ہر نماز کے بعد آیۃُ الْکُرْسِی پڑھنے والے کے لئے جنّت کی خوشخبری ہے۔([4])
آیۃُ الْکُرْسِی میں اللہ پاک کی تَوْحِید، قدرت اور شان و عظمت کا بیان ہے، مثلاً وہی