Book Name:Dars e Taraveeh - 03 Ramazan - Para 03
کروایا گیا، آپ پر نیند طاری ہوئی اور آپ 100 سال تک سوتے رہے، جب جاگے تو اللہ پاک نے فرمایا: اے عُزیر! آپ کتنا عرصہ سوئے ہیں؟ عرض کیا: یہی کوئی ایک آدھ دِن۔ فرمایا: نہیں...!!بلکہ اپنی سُواری کے جانور اور کھانے کے تھیلے کو دیکھئے! سُواری کے جانور کی ہڈیاں تک گل چکی ہیں۔ پِھر آپ کے دیکھتے ہی دیکھتے آپ کی سُواری کا جانوَر دوبارہ سے زندہ ہو گیا۔
تیسرا واقعہ: حضرت ابراہیم علیہ السَّلام نے ایک مرتبہ مُردَے زندہ ہونے کا منظر آنکھوں سے دیکھنے کی تمنّا کی، اللہ پاک نے فرمایا: اے ابراہیم! 4پرندے لے کر اپنے ساتھ مانُوس کر لیجئے! پِھر انہیں ذَبَح کر کے 4 مختلف پہاڑوں پر اُن کا گوشت رکھ دیجئے! اب اُنہیں پُکارئیے! آپ علیہ السَّلام نے ایسے ہی کیا تو چاروں پرندوں کا گوشت واپس جڑا، جسم بنا اور چاروں پرندے دوبارہ زندہ ہو گئے۔
یہ تینوں واقعات اللہ پاک کی تَوحِیْد، اس کی قدرت اور مرنے کے بعد دوبارہ اُٹھائے جانے پر دلالت کرتے ہیں۔
(4):راہِ خُدا میں خرچ کرنے کا بیان
تیسرے سپارے کا تیسرا اَہَم مضمون اِنْفاق فی سَبِیْلِ اللہ (یعنی راہِ خُدا میں خرچ کرنا) ہے ، اس مقام پر ا اِنْفاق کی بہت تفصیل بیان ہوئی:
*اَوَّلًا صدقہ و خیرات کی ایک مثال دی گئی کہ جیسے کسان ایک دانہ زمین میں ڈالتا ہے، اس سے سِٹَّہ نکلتا ہے، ہر سِٹّے میں 7 بالیاں اور ہر بالی میں 100 دانے ہوتے ہیں۔ یعنی ایک دانہ 700 گُنَا ہو جاتا ہے۔ صدقہ و خیرات کی یہی مثال ہے *اس کے بعد صدقہ و