Book Name:Dars e Taraveeh - 02 Ramazan - Para 02
قبول کرتا ہوں جب وہ مجھ سے دعا کرے۔
(8):اسی طرح رشوت کی حرمت کا بیان (9):مسئلہ جہاد یعنی اسلام کی نظر میں جہاد کیا ہے؟ کیوں کیا جاتا ہے؟ اس کی تفصیلات کا بیان(10):اس کے بعد حج کے مسائِل کی تفصیلات ذِکْر ہوئیں (11): راہِ خُدا میں خرچ کرنے کے احکام (12): یتیموں کے مال سے متعلق اَحْکام (13): شراب اور جُوئے کے احکام (14): نکاح (15):طلاق (16): بچوں کی پرورش، ان کے اخراجات اور (17):عدّت وغیرہ کے احکام ۔
یہ مسائِل جن کا میں نے ذِکْر کیا، ان کی تفصیلات تو ایک دَرْس کی صُورت میں بیان نہیں ہو سکتیں، مثلاً : کسی کو طلاق، نکاح یا روزے وغیرہ کے احکام جاننےہوں تو چاہئے کہ باقاعِدَہ استاد سے انہیں پڑھے یا دار الافتاء اہلسنت سے رابطہ کرنا چاہئے، ایک صُورت یہ ہے کہ تفسیر صراط الجنان، تفسیر خزائن العرفان وغیرہ گہری نظر سے سمجھ کر پڑھ لی جائیں۔
یہاں ان مسائِل کےضمن میں جو حکمتیں اور اُمّتِ وَسَط کے لئے جو فِکْری، عملی اور اخلاقی بنیادیں ہمیں دی گئی ہیں، وہ عرض کرتا ہوں:
5 اَہَم تَرِین بنیادیں ہیں، جو ان مسائِل کی ضمن میں ہمیں سکھائی گئی ہیں:
(1):فِکْری پختگی اور اندھی تقلید سے پرہیز
آیت 170 میں غیر مسلموں کے متعلق ارشاد ہوا:
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِـعُ مَاۤ اَلْفَیْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَاؕ-اَوَ لَوْ كَانَ
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور جب ان سے کہا جائے کہ اس کی پیروی کرو جو اللہ نے نازل کیا ہے