Book Name:Dars e Taraveeh - 02 Ramazan - Para 02
کے مطابق ایسا ہی ہو، حضرت داؤد علیہ السَّلام جو اس وقت لشکر میں شامِل تھے، آپ نے جَالُوت بادشاہ کو قتل کر کے جہنّم پہنچا دیا، یُوں حضرت طالوت اور آپ کے لشکر کو فتح نصیب ہو گئی۔ ([1])
اس واقعہ میں ہمارے لئے ثابِت قدمی، صبر، اللہ پاک کے اَحْکام پر مضبوطی سے عمل پیرا رہنے اور اس کی مدد و نُصرت پر بھروسہ رکھنے کا درس ہے۔ اللہ پاک ہمیں ان تعلیماتِ قرآنیہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔