Dars e Taraveeh - 02 Ramazan - Para 02

Book Name:Dars e Taraveeh - 02 Ramazan - Para 02

مسائِل و احکام کا خُلاصہ

اس کے بعد دوسرے سپارے کے آخر تک 17 کے قریب  دِینی احکام و مسائِل  کا بیان ہے:

(1):مسئلہ حلال و حرام: ہمیں ہمیشہ حلال رِزق کھانے کا حکم دیا گیا ، جو چیزیں حرام ہیں، ان کی تفصیلات بیان ہوئیں (2):مسئلہ کتمانِ علم: یعنی عِلْم چھپانے سے منع کیا گیا، جب جہاں جس عِلْم کی ضرورت ہو، عالم پر ضروری ہے کہ اپنے عِلْم کا اِظْہار کرے  (3):مسئلہ بِرّ: یعنی نیکی کسے کہتے ہیں؟ یہ بڑا اَہَم مسئلہ ہے، بڑے بڑے فلسفیوں کے ہاں یہ مسئلہ زیرِ بحث رہ چکا ہے، قرآنِ کریم نے آیت: 177 میں اور آگے چل کر آیت: 189 میں اس مسئلہ کو تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔  (4):مسئلہ قصاص: مثلاً:جان کا بدلہ جان، ہاتھ کا بدلہ ہاتھ، دانت کا بدلہ دانت ۔ یہ ایک عدالتی مسئلہ ہے، جس کی بنیاد پر اسلامی عدالت میں جج فیصلہ کرتے اور انتظامیہ اس کا نفاذ کرتی ہے  (5): مسئلہ وصیت: اِسلام میں پہلے جب وراثت کا حکم نہیں آیا تھا، تب وصیت واجب تھی، بعد میں یہ حکم منسوخ کر دیا گیا،([1])   اب اپنے وُرَثَا کے متعلق وصیت کر جانا مستحب ہے۔ ([2]) اس مسئلہ کی تفصیلات بھی یہاں بیان ہوئیں۔  (6):آیت 183 سے لے کر 187 تک روزے کے احکام و مسائِل تفصیل سے بیان ہوئے  (7):اسی کے درمیان آیت: 186 میں مسئلہ دُعا بیان ہوا، جس میں  اللہ پاک نے وعدہ فرمایا کہ

اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِۙ- (پارہ: 2، البقرہ: 186)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: میں دعا کرنے والے کی دعا


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان، پارہ: 2، البقرہ، تحت الآیت: 180، جلد: 1، صفحہ:288ملخصاً۔

[2]...عمدۃ القاری، کتاب الجنائز، باب رثا النبی...الخ، جلد: 6، صفحہ: 125، تحت الحدیث: 1295۔