Book Name:Istiqbal e Ramazan
سوائے قُرآن والوں (یعنی عالِمِ قُرآن) اور روزہ داروں کے کہ انہیں بے حِساب اَجر دیا جائے گا ۔
(شُعُب الایمان ج۳ص۴۱۳حدیث۳۹۲۸)
پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ دُنیا میں جیسا بوئیں گے وَیساکاٹیں گے۔عُلَما ئے کِرام اور روزہ دار بہت ہی نصیب دار ہیں کہ بروزِقِیامت اُن کو بے حساب ثواب سے نوازا جائے گا۔
یاد رہے!جب روزہ دار جنّت میں داخل ہونے لگیں گے تو اُس وقت بھی اُنہیں خُصُوصِی اِعزاز سے نوازا جائے گا، جیسا کہ
حضرت سَھل بن عبدُ اللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہےکہ ماہِ نُبوّت، مَہرِ رِسالت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عظمت نِشان ہے: بے شک جنّت میں ایک دروازہ ہے جس کو رَیَّان کہا جاتا ہے، اُس سے قِیامت کے دن روزہ دار داخِل ہوں گے ان کے علاوہ کوئی اور داخِل نہ ہوگا۔کہا جائے گا روزے دار کہاں ہیں؟پَس یہ لوگ کھڑے ہوں گے،ان کے علاوہ کوئی اوراِس دروازے سے داخِل نہ ہوگا۔جب یہ داخِل ہوجائیں گے تو دروازہ بند کردیا جائے گا ،پس پھر کوئی اس دروازے سے داخِل نہ ہوگا۔( بخاری ج۱ص۶۲۵حدیث۱۸۹۶)
سُبْحٰنَ اللہ!روزہ داروں کا بھی کیا خوب مُقَدَّر ہے کہ بروزِ قِیامت ان کا خصُوصی اعزاز ہوگا۔جانا جنّت ہی میں ہے، دیگر خوش قسمت بھی جُوق در جُوق داخِلِ جنّت ہورہے ہوں گے مگر روزہ دار خُصُوصی طور پر ”بَابُ الرَّیّان“سے داخِلِ جنَّت ہوں گے۔
پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح روزہ رکھنا بہت بڑی فضیلت اورسَعادَت کی بات ہے، اسی طرح روزہ نہ رکھنا بھی محرومی اور بدبختی کاباعث ہے،چنانچہ
حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے کہ رَسُوْلُاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عِبْرت نشان