Istiqbal e Ramazan

Book Name:Istiqbal e Ramazan

لئےہے اور اِس کی جَزا میں خود دُوں گا۔بندہ اپنی خواہِش اور کھانے کوصِرف میری وَجَہ سے چھوڑتا ہے۔روزہ دار کیلئے دو(2) خوشیاں ہیں۔ایک اِفطار کے وَقت اور ایک اپنے ربّ پاک سے ملاقات کے وَقت ۔ روزہ دار کے منہ کی بُواللہ پاک کے نزدیک مُشک(خاص قسم کی خوشبو) سے زیادہ پاکیزہ ہے۔ (  مسلِم ص۵۸۰حدیث۱۱۵۱)

(3)ارشاد فرمایا:روزہ سِپَر(ڈھال) ہے اور جب کسی کے روزہ کا دِن ہو تو نہ بے ہُودہ بَکے اور نہ ہی چیخے۔پھر اگر کوئی اورشَخص اِس سے گالَم گلوچ کرے یا لڑنے پر آمادہ ہو، تو کہہ دے،میں روزہ دار ہوں۔

( بخاری ج۱ص۶۲۴حدیث۱۸۹۴)

روزہ کا خصوصی اِنعام

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کردہ اَحادیثِ مُبارَکہ میں روزہ کی کئی خُصُوصِیّات ارشاد فرمائی گئی ہیں۔  کتنی پیاری بِشارت ہے اُس روزہ دار کے لئے جس نے اِس طرح روزہ رکھا جس طرح روزہ رکھنے کا حق ہے۔یعنی کھانے پینے اور جِماع سے بچنے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام اَعْضاء کو بھی گُناہوں سے باز رکھا تو وہ روزہ اللہ پاک کے فَضْل وکرم سے اُس کیلئے تمام پچھلے گُناہوں کا کَفَّارہ ہو گیااور حدیثِ مُبارَک  کا یہ فرمانِ عالیشان تَو خاص طور پر قابِلِ تَوجُّہ ہے جیسا کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ  وَسَلَّمَ اپنے پروَردگار کا فرمانِ خوشگوار سُناتے ہیں”فَاِنَّہ ٗ لِیْ وَاَنَا اَجْزِیْ بِہٖ “یعنی روزہ میرے لئے ہے اور اِس کی جَزا میں خود ہی دُوں گا ۔ حدیثِ قُدسی کے اِس ارشادِ  پاک کو بَعض مُحَدِّثِینِ کِرام  رَحْمَۃُ اللّٰہِ  عَلَیْہِمْ   اَجۡمَعِیۡننے ”اَنَا اُجْزیٰ بِہٖ“بھی پڑھا ہے ،جیسا کہ تفسیرِ نعِیمی وغیرہ میں ہے تَو پھر معنٰی یہ ہوں گے،” روزے کی جَزا میں خُود ہی ہوں۔“سُبْحٰنَ اللہ یعنی روزہ رکھ کر روزہ دار بَذاتِ خود اللہکریم ہی کو پالیتا ہے۔

(فیضانِ سنت، ص ۹۴۵تا ۹۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد