Book Name:Istiqbal e Ramazan
باندھ دیا جاتا ہے ۔ اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزارمہینوں سے بہتر ہے جو اس کی خیر سے محروم رہا وہ بالکل ہی محروم رہا۔ (مسند امام احمد، مسند اابی ہریرۃ ، ۳/۳۳۱، حدیث: ۹۰۰۱)
حکیم الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : چونکہ ماہ ِرَمَضَان میں حِسِّی(یعنی محسوس ہونے والی)بَرَکتیں بھی ہیں اور غیبی برکتیں بھی، اس لیے اس مہینے کا نام ماہِ مُبارک بھی ہے،رَمَضَان میں قدرتی طور پرمومنوں کے رزق میں بَرَکت ہوتی ہے اور ہر نیکی کا ثواب سَتّر (70)گُنا یا اس سے بھی زیادہ ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ماہِ رَمَضَان کی آمد پر خوش ہونا ایک دوسرے کو مُبارک بار دینا سنّت ہے اور جس کی آمد پر خوشی ہونا چاہئے، اس کے جانے پرغم بھی ہونا چاہئے۔اسی لیے اکثر مسلمان جُمعَۃُ الْوَدَاع کو مَغْمُوم اور چَشْمِ پُر نَم (یعنی رمضان کی جدائی میں رورہے )ہوتے ہیں اور خُطَبَاء اس دن میں کچھ وَدَاعِیَہ کَلِمَات (یعنی الوداعی جملے) کہتے ہیں تاکہ مسلمان باقی گھڑیوں کو غنیمت جان کر نیکیوں میں اور زیادہ کوشش کریں ان سب کا ماخذ یہ حدیث ہے۔
(مرآۃ المناجیح، ۳/۱۳۷ ملتقطاً)
پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں بھی رحمتوں اور مغفرتوں بھرے اس مہینے کی آمدپرخوب خوشی کا سَماں ہوتا ہے اوراس کابھرپور استقبال کیا جاتا ہے،جب یہ مہینا رُخصت ہوتا ہےتواشکبار آنکھوں سے اِسے ”اَلْوَدَاع“کیا جاتا ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عبدُ اللہ بن مَسْعُوْد رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ رَحمت نشان ہے:رَمَضَان شریف کی ہرشب آسمانوں میں صُبْحِ صادِق تک ایک مُنادِی (یعنی اعلان کرنےوالا) یہ نِدا کرتا ہے:اے اچّھائی مانگنے والے !مکمَّل کر (یعنیاللہ پاک کی اطاعت کی طرف آگے بڑھ)