Book Name:Istiqbal e Ramazan
ج۲،ص۶۰،حدیث:۲۳)
پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے سنا کہ خُدائے رحمٰن روزہ داروں پر کس دَرَجہ مہربان ہے کہ ماہِ رَمَضَان میں ان کے لئے جنّت کے دروازوں کو کھول دیتا ہے اور ماہِ رَمَضَانُ الْمُبَارَک کے بھی کیا کہنے کہ اس کے اِستِقبال کیلئے ساراسال جَنّت کو سجایا جاتا ہے ، چُنانچِہ حضرت عبدُ اللہ ابنِ عُمَر رَضِیَ اللہُ عَنْہُما سے روایت ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے :بیشک جَنّت اِبتِدائی سال سے آئندہ سال تک رَمَضَانُ الْمُبَارَک کے لئے سجائی جاتی ہے اور فرمایا: رَمَضَان شریف کے پہلے دِن جَنّت کے دَرَختوں کے نیچے سے بڑی بڑی آنکھوں والی حُوروں پر ہَوا چلتی ہے اور وہ عَرض کرتی ہیں:”اے پروردگار!اپنے بندوں میں سے ایسے بندوں کو ہمارا شوہر بنا جن کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور جب وہ ہمیں دیکھیں تو اُن کی آنکھیں بھی ٹھنڈی ہوں۔ “
(شُعَبُ الایمان ج۳ص۳۱۲حدیث۳۶۳۳)
مرحبا!بہت ہی جلد رَمَضَانُ الْمُبَارَک کا خوبصورت مہینا اپنے دامن میں رحمتوں اور مَغْفرتوں کے خزینے لئے ہمارے درمیان جَلْوَہْ گَر ہونے والا ہے ۔ ماہِ رَمَضَانُ الْمُبَارَک کی عظمت اور فضیلت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی یہ مُقَدّس اور مُبَارَک مہینا اپنی رحمتوں کے ساتھ تشریف لاتا ہمارے پیارے آقا، میٹھے مصطفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَاپنے صحابَۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو اس کی آمد پر مُبارک باد دیتےاور خوشخبری سُناتے ، چنانچہ
حضرت ابُو ہُریرَہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں کہ رسولِ کریم ، رَءُوفٌ رَّحِیْم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَاپنے صحابَۂ کِرامرِضْوَانُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کو خُوش خبری سُناتے ہوئے ارشاد فرمایا کرتے کہ تمہارے پاس رَمَضَان کا مہینہ آیا ہے جو نہایت بابرکت ہے،اللہ پاک نے تم پر اس کے روزے فرض فرمائے ہیں۔ اس میں جنّت کے دروازے کھول دیئے جاتے،دوزخ کے دروازے بند کردیئے جاتے اورشیطانوں کو