Book Name:Istiqbal e Ramazan
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عبادت پر کمربستہ ہوجاتے
پیارے اسلامی بھائیو!بالخصوص ماہِ رَمَضَان میں ہمیںاللہ پاک کی خُوب خُوب عِبادت کرنی چاہئے اور ہر وہ کام کرنا چاہئے کہ جس میں اللہ پاک اوراُس کے مَحبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا ہو۔ اگر اِس پاکیزہ مہینے میں بھی کوئی اپنی بخشش نہ کرواسکا توپھر کب کروائے گا؟ہمارے پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس مبارک مہینے کی آمد کے ساتھ ہی عِبادتِ الٰہی میں بہت زیادہ مَگَن ہوجایا کرتے تھے، چُنانچِہ
اُمُّ الْمُؤمنِین حضرت عائِشہ صِدّیقہرَضِیَ اللہُ عَنْہا فرماتی ہیں:جب ماہِ رَمَضَان آتا تو میرے سَرتاج، صاحِبِ مِعراج صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَاللہ پاک کی عِبادت کیلئے کَمربَستہ ہوجاتے اورسارا مہینا اپنے بِسترِ مُنَوَّرپر تشریف نہ لاتے۔
(اَلدُّرُّ المَنْثُور ج۱ ص۴۴۹)(فیضان سنت، ص ۸۷۶)
پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی چاہئے کہ پورا ماہِ رَمَضَان اپنے ربّ کریم کو راضِی کرنے اور اُس کی عبادت میں صَرف کردیں ۔یقیناً جسے ربّ کریمکی رِضا حاصل ہوجائے دنیا و آخرت میں اس کا بیڑا پار ہوجاتا ہےاور ماہِ رَمَضَاناللہ پاک کی رِضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ یہ بڑی شان و عظمت والا مہینا ہے اس کی بے شُمار خُصُوصِیّات ہیں جن میں سے ایک خُصُوصِیَّت یہ بھی ہے کہ اللہ پاک اِسی ماہِ مبارک میں قُرآنِ پاک نازِل فرمایا، چُنانچِہ پارہ 2سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ کی آیت نمبر 185 میں خُدائے رَحمٰن کا نُزولِ قُرآن اور ماہِ رَمَضَان کے بارے میں فرمانِ عالیشان ہے :
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِۚ-فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُؕ-وَ مَنْ كَانَ
تَرْجَمَۂ کَنْزُ الْعِرْفَان:رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے ہدایت اور رہنمائی ہے اور فیصلے کی روشن باتوں (پر مشتمل ہے۔ ) توتم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے تو ضرور اس کے روزے رکھے اور جو بیمارہو