Khai Walon Ka Waqia

Book Name:Khai Walon Ka Waqia

ہیں تو اس نے عاجزی کی،اپنے پروں کو زمین پر گھسیٹتے ہوئے حاضِر ہوا اَور موقع دیکھ کر، ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے قیامت کے دِن بارگاہِ اِلٰہی میں پیشی کا ذِکْر کر دیا،  بَس قیامت کا ذِکْر سننا تھا، حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلام کانپ گئے اور آپ نے ہُدہُد کو مُعَاف کر دیا۔([1])

اللہ پاک ہمیں بھی خوفِ خُدا نصیب کرے، کاش! ہم ایک دوسرے کی عزت کرنے والے بن جائیں، کاش! پکّے سچّے مسلمان بنیں اور ہمیشہ شریف بَن کر رہیں، مَظْلُوم تو بھلے ہی بَن جائیں مگر کبھی بھی ظالِم نہ بنیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔

     12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدنی مذکراہ

پیارے اسلامی بھائیو!  عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہنا بھی عشق رسول بڑھانے کا ایک طریقہ ہے، لہٰذا عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی  ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِل روشن ہو گا، عشقِ رسول نصیب ہوگا، محبتِ اِلٰہی نصیب ہو گی اور دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں ہاتھ آئیں گی۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک دینی  کام ہے:مدنی مذاکرہ ۔

امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرْکَاتُہم العالیہ  ہر ہفتے کو رات عشا کی نماز کے بعد مدنی چینل پر براہِ راست (Live) سُوال جواب کا سلسلہ فرماتے ہیں، آپ بھی مدنی چینل پر پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے،  سننے کی کوشش فرمائیے۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...تفسیر خازِن، پارہ:19، سورۂ نمل، زیرِ آیت:21، جلد:3، صفحہ:342خلاصۃً۔