Book Name:Khai Walon Ka Waqia
مسلمان بننے میں کامیاب ہو جائیں۔
حضرت مِسْعَر بِن کِدام رحمۃُاللہ علیہ سے روایت ہے:ایک روز ہم امامِ اعظم رحمۃُاللہ علیہ کے ساتھ کہیں سے گزر رہے تھے کہ بے خیالی میں امامِ اعظم رحمۃُاللہ علیہ کا مبارَک پاؤں ایک لڑکے کے پَیْر پر پڑ گیا، لڑکے کی چیخ نکل گئی اور اُس کے منہ سے بے ساختَہ نکلا: یَا شَیْخُ اَلَا تَخَافُ الْقِصَاصَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ!یعنی جناب!کیا آپ قِیامت کے روز لئے جانے والے انتِقام خُداوندی سے نہیں ڈرتے ؟یہ سنتے ہی امام اعظم رحمۃُاللہ علیہ پر لرزہ طاری ہو گیا اور غش کھا کر زمین پر تشریف لائے،جب کچھ دیر کے بعد ہوش میں آئے تو میں نے عرض کی کہ ایک لڑکے کی بات سے آپ اس قَدَر کیوں گھبرا گئے؟فرمایا:کیا معلوم اُس کی آواز غیبی ہِدایت ہو۔([1])
بُرے خاتِمے کے 4 اَسْباب
شرحُ الصُّدور میں ہے:بعض عُلَمائے کِرام رحمۃُاللہ علیہم فرماتے ہیں:بُرے خاتمے کے 4 اَسْباب(Reasons)ہیں:(1):نماز میں سُستی (2): شراب نوشی (3):والدین کی نافرمانی (4):مسلمانوں کو تکلیف دینا۔([2])
(3):مچھلی نے انگوٹھا کاٹا
پیارے اسلامی بھائیو!دوسروں کو تکلیف دینا اتنا سخت گُنَاہ ہے جس سے اللہ پاک کا