Khai Walon Ka Waqia

Book Name:Khai Walon Ka Waqia

کو بُرُوج کہتے ہیں، اس  سورۂ مُبَارکَہ کی ابتدا میں بُرجوں والے آسمان کا ذِکْر ہے، اس  مُنَاسبت سے اسے سورۂ بُرُوج کہا جاتا ہے۔اس مُبَارک سُورت کی ابتدا میں ایک سبق آموز، عبرتناک اور ایمان افروز واقعہ بیان ہوا ہے۔اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ(۴) النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ(۵) اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ(۶) وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ(۷) وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ(۸)(پارہ:30،اَلْبُرُوج:4-8)

ترجمہ کنزُ العِرْفان: کھائی والوں پر لعنت ہو ، بھڑکتی آگ والے جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے ہوئے تھے اور وہ خود اس پر گواہ ہیں  جو وہ مسلمانوں کے ساتھ کر رہے تھے اور انہیں مسلمانوں کی طرف سے یہی بات بری لگی کہ وہ اس اللہ پر ایمان لے آئے جو بہت عزت والا، ہر تعریف کے لائق ہے۔

کھائی والوں کا واقعہ

اِن آیات میں کھائی والوں  کا ذِکْر ہوا؛یہ کھائی والے کون ہیں؟ ان کا واقعہ کیا ہے؟ اس کی تفصیل(Detail) حدیثِ پاک کی مشہور کتاب مسلم شریف میں ہے۔ لمبی حدیثِ پاک ہے، اس کا مختصر بیان یُوں ہے کہ پچھلی قوموں میں ایک بادشاہ تھا، جو خُدائی کا دعویٰ کیا کرتا تھا۔ لوگ اس کو اپنا خُدا مانتے اور اس کی پُوجا کیا کرتے تھے۔ قُدْرت کو اس قوم کی ہدایت منظور ہوئی، چنانچہ اللہ پاک نے اس قوم کے ایک نوجوان کو ہدایت عطا فرمائی، انہیں ایک نیک ایماندار بندے کی صحبت(Company) میسر آئی، جس کی بَرَکَت سے یہ کَلِمہ پڑھ کر دِینِ حق کا پیروکار بن گیا۔اللہ پاک نے اس نوجوان کو بلند مقام سے نوازا، انہیں اپنی وِلایَت کا تاج عطا فرمایا اور ان کے ہاتھ پر کرامات کا ظُہور ہونے لگا، ان کی دُعا کی برکت سے اندھوں