Book Name:Khai Walon Ka Waqia
امام اعظم نے فرمایا:جب تم لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤکروگے تو وہ تمہارے ماں باپ کی طرح ہو جائیں گے اگرچہ تمہارے اور ان کے درمیان کوئی رشتہ ناطہ نہ ہو۔ (امام اعظم کی وصیتیں، ص ۲۶) *اولیاء ُاللہ اپنی بُرائیاں کرنے والوں بلکہ جان کے در پے رہنے والوں کے ساتھ بھی حسنِ سلوک کیا کرتے ہیں۔(غیبت کی تباہ کاریاں،ص۳۴۲ ماخوذاً) * حسنِ سلوک کرنے سے اللہ پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے۔*حسن سلوک لوگوں کی خوشی کا سبب ہے۔*حسنِ سلوک کرنے سے فرشتوں کو مَسَرّت ہو تی ہے۔ * حسنِ سلوک کرنے سے مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے۔ * حسنِ سلوک کرنے سے شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے۔*حسنِ سلوک کرنے سے عمر بڑھتی ہے۔*حسنِ سلوک کرنے سے رِزْق میں برکت ہو تی ہے۔(تَنبیہُ الغافِلین، ص ۷۳ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*پہلا لقمہ اور ہرلقمے پر پڑھنے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق” پہلا لقمہ اور ہرلقمے پر پڑھنے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔پہلے لقمے پر پڑھنے کی دُعایہ ہے:
یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃِ۔ ترجَمہ:اے بہت بخشنے والے
ہر لقمے پر پڑھنے کی دُعایہ ہے: یَا وَاجِدُ۔
ترجَمہ: اے بہت بڑے غنی ۔ (خزینۂ رحمت، ص103)