Book Name:Khai Walon Ka Waqia
نہیں دیتا بلکہ جہاں تک ہو سکے دوسروں کی خیر خواہی ہی کرتا ہے، ایسا شخص بہت اچھا ہے جبکہ وہ بندہ جس سے لوگ ڈرتے ہوں، اس سے بھلائی کی اُمِّید نہ رکھتے ہوں،اس کے شَر سے بچنے کی کوشش کرتے ہوں،ایسا شخص بہت بُرا آدمی ہے۔([1])
مسلمان کا خون ، مال اور عزت مسلمان پر حرام ہے
پیارے اسلامی بھائیو!ہمارا پیارا مذہب اسلام ہر مسلمان کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے ۔آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: کُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُہٗ وَمَالُہٗ وَعِرْضُہٗ یعنی ہر مسلمان کا خون ،مال اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔([2])
مشہور مُفَسِّر قرآن حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃُاللہ علیہ اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں:کوئی مسلمان کسی مسلمان کا مال بغیر اس کی اجازت نہ لے ، کسی کی بے عزتی نہ کرے، کسی مسلمان کو ناحق اور ظُلمًا قتل نہ کرے کہ یہ سب سخت جُرْم ہیں۔([3])
مفتی صاحب ایک اور مقام پر لکھتے ہیں:مسلمان کو نہ تو دل میں حقیر جانو!نہ اُسے حقارت کے الفاظ سے پکارو ! یا بُرے لَقَب سے یاد کرو !نہ اس کا مذاق بناؤ ! آج ہم میں یہ عیب بہت ہے ، پیشے(Profession)، نسب یا غربت و اِفلاس وغیرہ کی وجہ سے مسلمان بھائی کو حقیر جانتے ہیں کہ وہ فلاں قوم سے ہے، وہ فلاں قوم سے ہے، اسلام نے یہ سارے فرق مٹا دیئے۔ شہد کی مکھی مختلف پھولوں کے رس چوس لیتی ہے تو ان کا نام شہد ہو جاتا ہے ۔ مختلف