Khai Walon Ka Waqia

Book Name:Khai Walon Ka Waqia

کیا گیا، اب بادشاہ نے حکم جاری کیا کہ جوشخص اپنے دِین سے پِھر کر مجھے خُدا نہ مانے، اسے آگ میں ڈال دیا جائے۔ بادشاہ کا یہ حکم بھی پُورا کیا گیا، لوگوں کو اس آگ میں ڈالا جانے لگا، یہاں تک کہ ایک عورت آئی، اس کی گود میں ایک ننھا بچہ تھا، اُس صاحِبِ ایمان خاتُون کو اپنا تو کوئی خطرہ نہ تھا، البتہ ماں کی مامتا نے جوش مارا اور وہ ماں اپنے بچے کو دیکھ کر ذرا جھجکی (آگ میں کودنے سے ذرا رُکی)، اس پر وہ بچہ بولا: ماں!صبر کر...!! پریشان نہ ہو،بیشک تُو سچّے دِین پر ہے۔([1]) پِھر وہ بچہ اور اس کی ماں بھی آگ میں ڈال دئیے گئے۔([2]) 

روایات کے مطابق ظالِم بادشاہ کے اس ظُلْم پر اللہ پاک کا غضب جوش میں آ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہی آگ جو بادشاہ نے اَہْلِ ایمان کو جلانے کے لئے لگائی تھی،وہ آگ گڑھوں کے کناروں سے نکلی اور اُن ظالموں کوجلا کر راکھ کر دیا۔([3])

قرآنی واقعے سے ملنے والے اَسبَاق

پیارے اسلامی بھائیو!یہ ایک قرآنی واقعہ ہم نے سننے کی سَعَادت حاصِل کی، اس واقعہ سے ہمیں بہت ساری باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔ مثلاً

(1):مسلمان اور آزمائش

اس واقعہ سے معلوم ہوا کہ اللہ پاک کی طرف سے اَہْلِ ایمان پر امتحان آیا کرتے ہیں، کامیاب مسلمان وہ ہےجو ان امتحانوں میں صبر و شکر کے ساتھ ثابت قدم رہے۔


 

 



[1]...مسلم،کتاب الزہد و الرقاق ،باب قصۃ اصحاب الاخدود...الخ،صفحہ:1145 ،حدیث:3005خلاصۃً۔

[2]...تفسیر صراط الجنان،پارہ:30،سورۂ بُرُوج،زیرِ آیت:4-7،جلد:10،صفحہ:605۔

[3]... تفسیربغوی،پارہ:30،سورۂ بُرُوج،زیرِ آیت:5 ،جلد:4،صفحہ:590خلاصۃً۔