Book Name:ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?
اُن کے لئے باعثِ حسرت ہوگی۔ پساللہ پاک چاہے تو اُنہیں عذاب دے اور چاہے تو بخش دے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت محمد بن احمد مُفید رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں، میں نے حضرت جنید بغدادی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کو فرماتے سُنا، میں حضرت سِری سَقْطی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کی خدمت میں سو رہا تھا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ نے مجھے بیدار کیااورفرمانے لگے: اے جنید! میں نے دیکھا کہ گویا میں اللہ پاک کے حُضُور کھڑا ہوں اورمجھے ارشاد فرمایاگیا:اے سری !میں نے مخلوق پیدا کی تو سب میری مَحَبَّت کا دعویٰ