ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?

Book Name:ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?

المدینہ بالغان میں پڑھتے پڑھاتے ہیں،  درس دیتے یا سُنتے ہیں،مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں،بعدِ فجر   حلقے میں شرکت کی سعادت پاتے ہیں،الغرض جو بھی اللہ  پاک کی رِضا کے لیے جمع ہوتے ہیں،اللہ  پاک کی رِضا و خوشنودی کے لیے ایک دُوسرے سے ملتے ہیں،ایک دُوسرے پر مال خرچ کرتے ہیں ،اُنہیں محبتِ اِلٰہی حاصل ہوتی ہے۔چنانچہ

بہارِ شریعت جلد 3ص577 میں لکھا ہے:اللہ تعالیٰ اِرشاد فرماتا ہے:جو لوگ میری وجہ سے آپس میں محبت رکھتے ہیں اورمیری وجہ سے ایک دُوسرے کے پاس بیٹھتے ہیں اورآپس میں مِلتے جُلتے ہیں اور مال خرچ کرتے ہیں ،ان سے میری محبت واجب ہو گئی۔(الموطاللامام مالک،کتاب الشعر،باب ماجاء فی المتحابین فی اللہ،الحدیث:1828،ج2،ص439)

        پیارے  اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہیے کہ اللہ  پاک کا محبوب بننے کیلئے، زِیادہ سےزِیادہ عبادت وتلاوت اور نیکیوں کی عادت بنائیں اور اگر بتقاضائے بَشَرِیَّت کوئی گُناہ سَرزَد ہوجائے تو فوراً اللہ   پاک  کی بارگاہ میں سچی توبہ کیجئے، کیونکہ اللہ   پاک توبہ کرنے والوں کوبھی بہت  پسند فرماتا ہے۔چُنانچہ پارہ 2سُوْرَۃُ الْبَقَرۃ کی آیت 222 میں ارشادہوتاہے:

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ(۲۲۲)۲، البقرہ :۲۲۲)

 ترجمۂ کنزُالعِرفان: بیشک اللہ بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب صاف ستھرے رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

  صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہ   عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 5 کی ترغیب:

پیارے اسلامی بھائیوں! اپنے دل میں محبتِ الٰہی پانے اور عشقِ رسول کی شمع جلانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیے ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں