ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?

Book Name:ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?

پاک سے سچی مَحَبَّت ہونی چاہیے کیونکہ مُحِب کی سچائی تین (3) چیزوں سے ظاہر ہوتی ہے۔ (۱)مُحِب(مَحَبَّت کرنے والا)محبوب کی باتوں کوسب سے اچھاسمجھتا ہے۔ (۲)اس کے لئے محبوب کی مجلس سب سے بہتر مجلس ہوتی ہے۔(۳)اس کے نزدیک محبوب کی رِضا سب سے عزیز ہوتی ہے۔ (مکاشفۃ القلوب، الباب العاشر فی العشق ،ص۳۳ )

  صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                     صَلَّی اللہ   عَلٰی مُحَمَّد

                  نعمتِ الٰہی میں غوروفکر، مَحَبَّتِ الٰہی کا ذریعہ

پیارے   اسلامی  بھائیو!اللہ  پاک کے فضل واحسان اوراس کی چھوٹی بڑی ظاہِری باطِنی نعمتوں کو ہر وَقْت پیشِ نظر رکھنا بھی، محبتِ الٰہی کے حُصُول کا مُؤثِّر ذریعہ ہے ۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ  پاک نے اپنے بندوں پر بے شُماراِحسانات فرمائے ،زمین کو فرش بنایا، آسمان کو بغیر کسی سُتُون کے قائم کیا، اپنی راہ بتانے اور حق کی دعوت دینے کے لئے، رُسُل وانبیاء عَلَیْہِمُ  السَّلام کومَبعُوث فرمایا، اس کے علاوہ اگر ہم اپنی ذات میں غورکریں تو معلوم ہوگاکہ اللہ  پاک نے ہمیں بے شُمار نعمتیں عطا کر رکھی ہیں، مثلاًہمیں پیداکیا اور زِندگی باقی رکھنے کیلئے سانس لینے اور نکالنے کا نظام عطا فرمایا ، چلنے کے لئے پاؤں دئیے، چُھونے کے لئے ہاتھ دئیے، دیکھنے کے لئے آنکھیں عطا فرمائیں، سُننے کے لئے کان دئیے، سُونگھنے کے لئے ناک دی، بولنے کے لئے زبان عطا کی اور بے شُمار ایسی نعمتیں عطا فرمائیں ، جن میں آج تک ہم نے کبھی غورہی نہیں کیا، حالانکہ اس کی ایک چھوٹی سی نعمت بھی ہماری کئی سال کی عِبادت ورِیاضت سے بڑھ کر ہے ۔ چُنانچہ مَنقول ہے کہ اگلی اُمَّتوں میں سے ایک شخص جس نے چار سو (400)برس اللہ  پاک کی عبادت کی ہوگی ،اس کے نامۂ اعمال میں کوئی گناہ بھی نہ