Book Name:ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?
شکر یہ ہے کہ نعمت کے ساتھ خیر اور نیکی کا ا رادہ کیا جائے * زبان کا شکر یہ ہے کہ اس نعمت پر اللہ پاک کی حمد وثناء کی جائے ۔*باقی اعضا کا شکر یہ ہے کہاللہ پاک کی نعمتوں کو اللہ پاک کی عبادت میں خرچ کیا جائے اور ان نعمتوں کواللہ پاک کی معصیت میں صرف ہونے سے بچایا جائے *آنکھوں کا شکر یہ ہے کہ کسی مسلمان کا عیب دیکھے تو اس پر پردہ ڈالے۔(احیاء العلوم ،کتاب الصبر والشکر، الرکن الاول فی نفس الشکر ،بیان فضیلۃ الشکر، ۴/۱۰۳۔ ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*رحمتِ الٰہی میں داخلے کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”رحمتِ الٰہی میں داخلے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
(اَللّٰہُمَّ) قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِاَخِیْ وَ اَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِكَ ﳲ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ۠(۱۵۱)
ترجَمہ: اے میرے رب! مجھے اور میرے بھائی کو بخش دے اور ہمیں اپنی (خاص) رحمت میں داخل فرمالے اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔ (فیضانِ دعا، ص253)
نوٹ: لفظ ” اَللّٰہُمَّ “ آیت کا حصہ نہیں ہے اس لئے اسے بریکٹ میں لکھا گیا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)