ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?

Book Name:ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?

ص۱۲) *اللہ پاک  کی نعمتوں پر شکر واجب ہے۔ (خزائن  العرفان، پ۲،البقرہ، تحت الایۃ:۱۷۲) * شکر کی توفیق عظیم سعادت ہے۔(ایضاً ، ص۱۲) * شکر میں نعمتوں کی حفاظت ہے۔(ایضاً ، ص۱۲) *شکر ہی نعمتوں میں باعث زیادت ہے۔ (ایضاً ، ص۱۲)*شکر اللہ والوں کی عادت ہے۔ (ایضاً، ص۱۲) *شکر ترکِ معصیت ہے۔ (ایضاً،  ص۱۲)*شکر معرفتِ نعمت ہے۔(ایضاً ، ص۱۲)*نعمت ملنے پر اللہ  پاک کا شکر ادا کرنے کی صورت میں بندہ عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔(صراط الجنان ،۴/۴۰۶) * عبادت بغیر شکر کے مکمل نہیں ہوتی۔ (بیضاوی،۱/۴۴۹، پ۲، البقرہ ،تحت الایۃ:۱۷۲) *شکر تمام عباتوں کی اصل ہے۔ (تفسیر کبیر،۲/۱۹۱ پ۲،البقرہ ،تحت الایۃ:۱۷۲) *ابوبکر شِبْلی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: شکر یہ ہے کہ نظر نعمت عطا کرنے والے پر ہو نہ کہ نعمت پر۔(احیاء العلوم ،کتاب الصبر والشکر، ۴/۱۰۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

( اعلان :)

شکر کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان  کی  جائیں گی، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع   میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود