ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?

Book Name:ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?

سے وہ غَنی نہ ہوگا،(۳)ایسی خواہش جس کی تکمیل نہ کرسکے گا۔کیونکہ دُنیاطالبہ(طلب کرنے والی)اورمطلوبہ(جسے طلب کیاجائے)ہے ،لہٰذا جس نے دُنیا کو طلب کیا ،آخرت اس کے مرنے تک اسے تلاش کرتی رہے گی ،جب وہ مرجائے گا تو وہ اسے پکڑلے گی اور جس نے آخرت طلب کی، دُنیا اسے ڈھونڈتی رہے گی یہاں تک کہ وہ اس میں سے اپنا پُورا رِزْق حاصل کرلے ۔ (طبرانی کبیر ،عبداللہ بن مسعود، رقم ۱۰۳۲۸ ،ج۱۰، ص ۱۶۲)

بصرہ كے ایک شیخ، حضرتِ رابعہ بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ   عَلَیْہا کے پاس آئے اور دُنیا کی شکایت کرنے لگے تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ   عَلَیْہا نے فرمایا کہ غالباً آپ کو دُنیا سے بہت زِیادہ لگاؤ ہے، کیونکہ جو شخص جس سے بہت زِیادہ مَحَبَّت کرتاہے، اس کا ذکر بھی بہت زِیادہ کرتا ہے، اگرآپ کو دُنیاسے لگاؤ نہ ہوتا، تو آپ کبھی اس کا ذِکْر نہ چھیڑتے۔            (تذکرۃ الاولیاء، ص۷۶، ملخصاً)

  صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                     صَلَّی اللہ   عَلٰی مُحَمَّد

تلاوتِ قرآن کا شوق، مَحَبَّتِ الہی کا ذریعہ

پیارے  اسلامی بھائیو!قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا،اس میں غور و فکر کرنااوراس کے مَعانی و مَفاہیم کوسمجھ کرعمل کرنا بھی کارِ ثواب اورمَحَبَّتِ الٰہی کے حُصُول کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

حضرت سہل تُستری رَحْمَۃُ اللہ   عَلَیْہفرماتے ہیں:اللہ  پاک سےمَحَبَّت کی علامت یہ ہے کہ وہ شخص قرآنِ پاک سے مَحَبَّت کرے۔مَحبَّتِ الٰہی اورمَحبَّتِ قرآن کی نشانی،حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مَحَبَّت  کرناہےاورحُضُور عَلَیْہِ السَّلام سے مَحَبَّت کی نشانی،آپ کی سُنَّت سے لگاؤ رکھناہے۔ (مکاشفۃ القلوب،الباب الحادی عشر فی طاعۃ اللہ ومحبۃ رسولہ ص۳۷)لہٰذاہمیں بھی قرآنِ