ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?

Book Name:ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?

وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے قیامت تک کے واقعات بچشم مُلاحَظہ فرمالیے۔یہ سب اِسی طاقت کے کرشمے ہیں۔ (مرآۃ المناجیح، ۳/۳۰۸)

                             پیارے  اسلامی بھائیو!کاش ہم فرائض کی پابندی کے ساتھ ساتھ،نفل عبادات کے بھی پابند ہو جائیں۔کاش!فرض روزوں کےساتھ ساتھ  ہم نفل روزے مثلاًپیر اورجمعرات کا روزہ بھی رکھیں،کاش! خوش دِلی کے ساتھ پوری پوری زکوٰۃ بھی دیں اورساتھ ہی ساتھ نفل صدقات بھی دیں،مثلاً مساجد و مدارس کی تعمیرات میں حصہ لیں،غریب بہن بھائی اوررِشتے داروں کی مالی مدد کریں،مسلمانوں کو کھلائیں، پِلائیں۔نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لیے خرچ کریں وغیرہ۔کاش!فرض حج کے ساتھ ساتھ نفل حج اورعمرہ کرنے کی سعادتیں بھی حاصل کریں۔کاش!ہم فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نفل نمازیں مثلاً تہجد،اِشراق و چاشت، اوّابین وغیرہ بھی ادا کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                       صَلَّی اللہ   عَلٰی مُحَمَّد

مصیبت پر صبر، مَحَبَّتِ الہی کا ذریعہ

پیارے   اسلامی  بھائیو!اسی طرح اللہ   پاک سے مَحبت کاایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس کی طرف سے آنے والی مُشکِلات ومَصائِب پر شکوہ وشکایات کرنے کے بجائے، بہر صُورت صَبرکیا جائے،کیونکہ صبر کرنے والوں کواللہ  پاک پسند فرماتا ہے۔ چُنانچہ پارہ، 4سُورۂ اٰلِ عمران کی آیت  نمبر146میں ارشادہوتاہے:

وَ  اللّٰهُ  یُحِبُّ  الصّٰبِرِیْنَ(۱۴۶)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان: اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے

لہٰذا اگر ہم  بھی صبر کی عادت اپنائیں گے، تو اِنْ شَآءَاللہ  اس کی برکت سے رَبّ