Book Name:ALLAH Ki Muhabbat Kaese Hasil Ho?
(1) ایک ہزار د ن کی نیکیاں
جَزَی اللہ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ
حضرت ابنِ عباس رَضِیَ اللہ عَنْہُمَا سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔([1])
(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([2])
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)، 01 جنوری 2026ء
(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ
ابو سلیمان واسطی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں:اللہ پاک کی نعمتوں کو یاد کرنے سے دل میں اس کی محبت پیدا ہوتی ہے۔(تاریخ مدینہ ابن عساکر، ۳۶ /۳۳۴، حدیث: ۴۱۳۳)*عمر بن عبد العزیز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اللہ پاک کی نعمتوں کو شکر کے ذریعے محفوظ کر لو۔ (حلیۃ الاولیا،۵/۳۷۴،حدیث: ۷۴۵۵) *امام محمد بن محمدغزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:دل کا